اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی سلامی لینے سے معذرت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے منگل کے روز عبدالولی خان یونیورسٹی میں قائم قرنطینہ مرکز کے دورے کے موقع پر پولیس کے دستے سے سلامی لینے سے یہ کہتے ہوئے معذرت کرلی کہ سلامی کے حقدار فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز ، نرسز، پیرا میڈیکس اور دیگر عملہ ہےں لہٰذاسلامی انہیں پیش کی جائیں جس پر پولیس کے دستے نے موقع پر موجود طبی عملے کے ٹیم کو سلامی پیش کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ طبی عملہ ان مشکل حالات میں جس طریقے سے خدمات انجام دے رہے ہیں اس پر ہم سب بجا طور پر فخر محسوس کر رہے ہیں اور میں ان کے حوصلوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے کے حوصلے اور جذبے کو دیکھ کر میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ انشاءاللہ تعالیٰ ہم اس مشکل صورتحال سے بہت جلد نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے