منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہریار خان آفریدی کی صدارت میں تبلیغی جماعت کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی بنادی

پارلیمنٹ ہاوس میں اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا. اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور شہریار آفریدی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ شریک. اجلاس میں وزارت خارجہ، ایوی ایشن، داخلہ، صحت کے حکام کی بھی شرکت اجلاس میں کرونا کی وبا اور اسکے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا. تبلیغی جماعت کی شوری ارکان نے دنیا بھر میں پھنسے تبلیغی جماعت کے اراکین سے متعلق بریف کیا. تبلیغی جماعت کے اراکین کیساتھ حالیہ پنجاب میں ہونے والی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا. یہ ایک عالمی وبا ہے اسے کسی مذہب یا مسلک سے جوڑنا غیر مناسب ہوگا، اسپیکر قومی اسمبلی.

کرونا وبا سے نمٹنے کے لئے ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے، ہم ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں. قوم میں تقسیم کے ہم متحمل نہیں ہوسکتے. اسپیکر قومی اسمبلی نے تمام زائرین کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دیدی. شہریار آفریدی کی سربراہی میں زائرین سے متعلق کمیٹی کام کرے گی.کمیٹی بیرون ملک پھنسے زائرین اور انکی آمد کے بعد کی صورتحال کو کنٹرول کرے گی

اسپیکر قومی اسمبلی کل وطن واپس لوٹنے والے زائرین سے بھی ملاقات کریں گے

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے