پیر 20 صفر 1443ﻫ - 27 ستمبر 2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا بھرپور جائزہ لیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا بھرپور جائزہ لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ ان حالات سے ایک قوم بن کر نکلیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈرز اجلاس میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کی تعیناتی کے پلان کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں ہونے والی کانفرنس میں کور کمانڈرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں خطے اور قومی سیکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا گیا

کور کمانڈرز نے کورونا وائرس کے مشکل ماحول میں کام کرنے والے ڈاکٹرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر اجلاس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی کہ کمانڈرز گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اندرون سندھ اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں تک پہنچیں۔ ان علاقوں میں اہم وسائل کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے