پیر 13 صفر 1443ﻫ - 20 ستمبر 2021

سندھ کابینہ کا اجلاس، صوبے بھر میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سڑکوں اور دکانوں پر عوامی رش پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبے میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلی ہاؤس میں صوبائی کابینہ کے اہم مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لاک ڈاؤن پر مکمل عملدرآمد کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اور رینجرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم نے لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مجھے ابتدائی 7 روز والا لاک ڈاؤن چاہیے۔ انہوں نے حکام کو سخت ہدایت کی کہ بلاضرورت کسی کو کہیں جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ کورونا وائرس کے اعداوشمار تشویشناک ہیں۔ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ گھروں پر رہیں، ایسا نہ ہو کہ بہت دیر ہو جائے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے