جمعرات 14 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 24 جون 2021

پارلیمانی سب کمیٹی برائے مسائل تبلیغی جماعت کا پارلیمنٹ ہاؤس میں آغاز

چیئرمین کمیٹی شہریار خان آفریدی صدارت کررہے ہیں. اجلاس میں وزارت داخلہ، ایویشن، صحت اور خارجہ کے افسران شریک. پارلیمان حکومتی امور کی نگرانی کی ذمہ داری ادا کررہی ہے اور کرتی رہے گی.

ہمیں مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرناہوگا اور متاثرین کو ریلیف دینا ہے. رائیونڈ میں ایک وزارت داخلہ کا سیٹ اپ قائم کرنا ہوگا تاکہ وہ تبلیغی جماعت کے متاثرین کی امداد اور انکی اپنے ممالک اور گھروں کو واپسی ممکن بنائی جاسکے. شہریار خان آفریدی

15000 پاکستانی ملک بھر میں پھنسے ہوئے ہیں. 1500 غیرملکی ملک میں موجود ہیں. تقریباً 1800 پاکستانی مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں. ان سب کی اپنے گھروں کو واپسی یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا. شہریار خان آفریدی

غیر ممالک میں پھنسے پاکستانی تارکین وطن کی وطن واپسی کیلئے متعلقہ مشنز اور سفارتخانے فعال کردار ادا کریں. ایویشن اور دیگر ادارے انکی واپسی جلد از جلد ممکن بنائیں. شہریار خان آفریدی

پارلیمان پاکستانی تارکین وطن کی جلد از جلد وطن واپسی کے عمل کی نگرانی کریگی. شہریار خان آفریدی

شہریار آفریدی کا اجلاس سے متعلقہ وزارتوں کے وفاقی سیکرٹریوں کی غیر موجودگی کا نوٹس. سپیکر آفس کو متعلقہ سیکرٹری صاحبان کی آئندہ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت

تبلیغی جماعت کے اکابرین کی رائیوند سے بزریعہ آڈیو لنک اجلاس میں شرکت

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے