جمعرات 15 ربیع الاول 1443ﻫ - 21 اکتوبر 2021

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ شب برأت کی عبادت گھروں میں کریں۔

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ شب برأت کی عبادت گھروں میں کریں۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے، عوام سے گزارش ہے شب برأت پر گھروں میں رہ کر عبادت کریں۔

انہوں نے علمائے کرام سے بھی درخواست کی کہ وہ ٹی وی چینلز کے ذریعے شب برأت کی فضیلت پر بات کریں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان علماء کونسل نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شب برأت میں گھروں میں رہ کر عبادات کریں اور اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی توبہ کریں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے