بدھ 25 ذوالحجہ 1442ﻫ - 4 اگست 2021

پی ٹی آئی کے ہنس مسرور کا بلاول زرداری کے بیان پر رد عمل

پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات و ترجمان ہنس مسرور کا بلاول زرداری کے بیان پر رد عمل. ملک حالت جنگ میں ہے اور بلاول زرداری بیان بازیوں اور سیاست چمکانے میں لگے ہیں. اس وقت وزیر اعظم کرونا کے ساتھ ساتھ کرپشن جیسے وائرس سے بھی ملک کو پاک کر رہے ہیں. بلاول زرداری کی حکومت گرانے کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہونگی. عمران خان عوامی ووٹ سے منتخب کئے گئے وزیر اعظم ہیں. اس مشکل وقت میں وزیر اعظم بہت بہتر انداز سے ملک کو لے کر چل رہے ہیں. آٹے اور چینی کے بحران میں کرپشن ابھی ثابت نہیں ہوئی مگر اس سے پہلے ہی ایکشن لے لیا گیا. بلاول بے فکر رہیں، کرپشن میں ملوث کوئی شخص نہیں بچ سکتا. پچھلی حکومتوں سمیت جس جس نے خرد برد اور سبسڈی کی مد میں کرپشن کی سب کو سزا ہو گی، ہنس مسرور

یہ بھی دیکھیں

جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کے آرڈیننس کے مسودے کی منظوری دے د ی گئی۔

اسلام آباد: جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے