اتوار 6 رمضان 1442ﻫ - 18 اپریل 2021

مشیر اطلاعات وتعلقات عامہ نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت صوبے میں 22 لاکھ خاندانوں کی نشاندھی کر دی گئی ہے

مشیر اطلاعات وتعلقات عامہ اجمل وزیر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت صوبے میں 22 لاکھ خاندانوں کی نشاندھی کر دی گئی ہے جن کو 12000 روپے کی ادائیگی آج دوپہر 1 بجے سے شروع کر دی جا رہی ہیں۔ ریلیف پیکج کی ادائیگی کے لیے صوبے بھر میں تقریباً 35 سو پوائنٹس بنائے گئے ہیں ادائیگی شفاف بنانے کے لیے انفارمیشن منجمنٹ سسٹم کے ذریعے آن لائن ہو گی خیبرپختونخوا کے ریلیف پیکج میں 6000 ہزار روپے احساس پروگرام کے بعد دیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں کورونا کے کنفرم مریض 527 ہے جبکہ 1261 مریضوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور 18 مریض جان کی بازی ہا چکے ہیں۔ زائرین کے لیے بنائے گئے درازندہ قرنطینہ سنٹر سے 19 مریضوں میں 18 صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس چلے گئے ہیں اسی طرح گومل میڈیکل کالج میں 281 میں سے 217 اور دوران پور قرنطینہ سنٹر میں تمام 152 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ وہ اطلاع سیل سول سیکرٹریٹ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اجمل وزیر نے کہا کہ پورے صوبے میں 272 قرنطینہ سنٹرز بنائے گئے ہیں جس میں 17530 مریضوں کی گنجائش موجود ہے۔ ضلع اور تحصیل سطح پر ڈاکٹروں، پیرامیڈیکس اور کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود سٹاف کو PPEs مہیا کرنا شروع کر دیا ہے ڈاکٹر پیرامیڈیکس اور ہیلتھ سٹاف ہمارے ہیروز ہے جن کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی ان تمام ہیروز کو صوبائی حکومت خراجِ تحسین اور سلوٹ پیش کرتی ہیں۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سمیت تمام انتظامی عملہ عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے سر گرم ہے وزیراعلی محمود خان نے خود مردان میں قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا۔ پاک فوج اور حکومت کی کوارڈینیشن اس وباء کے خاتمے کے لیے بہت اچھی ہے آئندہ دنوں میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے حکومت کے بنائے گئےSoPs پر عمل کر کے ہم سب کورونا کو شکست دے سکتے ہیں یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے ہم نے ایک قوم بن کر اس وباء پر قابو پانا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ گزشتہ 24 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے