اتوار 29 شعبان 1442ﻫ - 11 اپریل 2021

وزیرِ اعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو ایک ماہ بعد اپنے گھر سے باہر نکلے

ٹورنٹو (بدرمنیر چودھری) وزیرِاعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو 30 دنوں کے بعد اپنے گھر سے باہر نکلے اور پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔ 12 مارچ سے وہ اٹاوہ میں اپنے گھر پر رہے، ان کی اہلیہ صوفی گریگائر ٹروڈو کو کورونا وائرس کے مرض آ گھیرا تھا تاہم اب وہ صحت یاب ہو رہی ہیں۔ اس دوران وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو “ورک فرام ہوم” کرتے رہے، آن لائن اجلاسوں کی صدارت کی اور ٹیلی فون پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے رہے۔ وہ روزانہ میڈیا بریفنگ کے لئے اپنے گھر کے دروازے پر آتے رہے۔ اتوار اور پیر دو روز اپنی فیملی کے ساتھ گزاریں گے

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے