اتوار 3 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 13 جون 2021

ملتان پولیس کابڑا کارنامہ، اغوا ہونے والی 7 سالہ بچی کو بازیاب کروا لیا۔

ڈیڑھ سال قبل 7 سالہ ایمان فاطمہ کو ڈسٹرکٹ بہاولپور کے علاقہ یزمان سے اغواء کیا گیا تھا جس کا تھانہ صدر یزمان ضلع بہاولپور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک نے ملزمان کو گرفتار کرکے بچی کو بازیاب کروانے کا حکم دیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان رب نواز تلہ کی رہنمائی میں ایس پی گلگشت ڈویژن احمد نواز شاہ کی زیر نگرانی، ڈی ایس پی سرکل نیو ملتان شہزاد منظور کی سربراہی میں ایس ایچ او سیتل ماڑی انسپکٹر محمد اشرف نے انچارج سی آئی اے انسپکٹر محمد اکرم اور سی آئی اے کی دیگر ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرزاق کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر 7 سالہ ایمان فاطمہ کو بازیاب کروایا گیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے