منگل 6 شوال 1442ﻫ - 18 مئی 2021

صدر ٹرمپ نے کورونا بریفنگ پر اسلام مخالف متنازعہ پادری کی تقریر کو ترجیح دی

واشنگٹن( محمد فرخ)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ماہ کے دوران پہلی بار وائیٹ ھاؤس کی کورونا ٹاسک فورس ٹیم کے ھمراہ کورونا پر یومیہ بریفنگ کے بجائے ایونجلیکل پادری رابرٹ جیفرزکے ایسٹر خطاب کو ترجیح دی. واضح رہے کہ رابرٹ جیفرز صدر ٹرمپ کے ایونجلیکل مشیرہیں. اسلام کے بدترین مخالف پادری اسلام پر بچوں سے جنسی زیادتی کے فروغ کا الزام عائد کرتا ہے جس پر اسے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے. رابرٹ جیفرز ھم جنس پرستی کو گندگی قرار دیتا ہے.مذکورہ پادری نے ماضی میں سابق صدر باراک اوبامہ کے بارے میں کہا تھا کہ وہ امریکہ میں انار کی کا سبب بن سکتے ہیں.واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کرونا بحران کے دوران بھی اپنے متنازعہ اور غیر مستقل مزاج رویوں کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں.انہوں نے مارچ میں کہا تھا ایسٹر کے موقع پر لاک ڈاؤن ختم ھوجائے گا تاہم بعد ازاں انہیں ڈیڈ لائن میں اضافہ کرنا پڑا اور اس میں 30 اپریل تک توسیع کردی گئی.

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے