اتوار 6 رمضان 1442ﻫ - 18 اپریل 2021

کورونا پر ٹاسک فورس کے ڈھیر،مگر ٹرمپ انتظامیہ بحران سے نمٹنے میں ناکام

واشنگٹن( پرو اردو رپورٹ)صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ابھی تک کوروناوائرس بحران سے نمٹنے کے لئے کوئی واضح اور ٹھوس منصوبہ ترتیب دینے میں کامیاب نہیں ہوسکی جبکہ دوسری جانب صدر متعدد ٹاسک فورس قائم کرچکے ہیں.ایک ٹاسک فورس نائب صدر مائیک پینس کی قیادت میں کام کررہی ہے جو بحران سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیتی ہے. واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے امریکی معیشت مستقل نقصان سے دوچار ہے جبکہ وائرس سے امریکہ بھر میں 22 ھزار کے قریب ہلاکتیں ہوچکی ہیں.صدر ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایک نئی ٹاسک فورس کا اعلان کیا ہے جس کے اراکین منگل کے روز منتخب کئے جائیں گے نئی اقتصادی ٹاسک فورس “اوپننگ آور کنٹری کونسل” معیشت کو جلد از جلد کھولنے کے سلسلے میں زمینی حقائق کی روشنی میں مشاورت کرکے تجاویز پیش کرے گی.اسکے علاوہ ایک اور ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے جو صدر ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کشنر کو براہ راست رپورٹ کرتی ہے.اس کے علاوہ ایک اور ٹاسک فورس طبی ماہرین اور ڈاکٹرز پر مشتمل ہے یہ ٹاسک فورس جو صحت کی صورتحال کو مانیٹر کرتی ہے. واشنگٹن پوسٹ نے حکومتی ٹاسک فورسز کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا کہ اگرچہ بیک وقت کئی ٹاسک فورسز قائم ہیں جن کا ھدف اور مقصد ایک ہی ہے کہ” کورونا وائرس کی شکست اور معیشت کی بحالی”تاہم ابھی تک ٹرمپ انتظامیہ اپنے منصوبوں میں قائم دکھائی نہیں دے رہے ہے.تاہم ایک ساتھ کئی ٹاسک فورسز نے ہدف کی تکمیل کو پیچیدہ بنا دیا ہے.اور گروپ کے بیوروکریسی ہتھکنڈوں اور ایک دوسرے سے محاذ آرائی میں الجھ کر رہ گیا ہے.معیشت کو کھولنے اور وبا سے نمٹنے کی کوئی دانشمندانہ پالیسی اور حکمت عملی ترتیب پاتی نظر آتی ہے اور نہ ہی اتفاق رائے ھوتا دکھائی دے رہا ہے.

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے