منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

امریکہ کی 42 ریاستوں میں لاک ڈاؤن،نیویارک میں لگاتار پانچویں دن 780 سے زائد ہلاکتیں

نیویارک/ واشنگٹن( خصوصی رپورٹ) دنیا بھر میں تباہی پھیلانے والا بدترین کورونا وائرس Covid-19 امریکہ کے لئے سب سے زیادہ تباہ کن ثابت ہوا ہے. کورونا کی وجہ سے امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہزار سے بھی تجاوز کرچکی ہے. جبکہ متاثرین کی تعداد چھے لاکھ کے قریب ہوگئی ہے. اتوار کے روتا بھی امریکہ کے طول و عرض میں دو ہزار کے لگ بھگ افراد کورونا کا شکار ہوئے. جبکہ نیوریاک میں 780 سے زائد افراد لقمہ اجل بنے.نیویارک میں لگاتار پانچویں روز 780 سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں.انسانی جانوں کے مسلسل ضیاع اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے امریکنز نے ایسٹر کا تہوار اداسی میں گزارا.بعض ریاستوں میں عیسائی مذہب کے مقدس دن کے موقع پر ڈرائیو تھرو مذہبی رسومات ادا کی گئیں جبکہ بیشتر امریکنز نے آن لائن عبادت میں حصہ لیا.اموات میں مسلسل اضافہ کے باعث امریکہ میں معیشت کے دوبارہ جلد کھلنے کے امکانات معدوم ہوتے جارہے ہیں. اگرچہ صدر ٹرمپ یکم مئی کا معیشت دوبارہ کھولنے کے بارے میں پر عزم ہیں لیکن ایسا ممکن دکھائی نہیں دے رہا ہے.

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے