ہفتہ 5 رمضان 1442ﻫ - 17 اپریل 2021

پنجاب میں لاک ڈاؤن بڑھانے کا فیصلہ 14 اپریل کو کریں گے، یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ حکومت نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ زندگیاں بچانیں کے لیے کیا، اب اس کا دورانیہ بڑھانے کے حوالے سے 14 اپریل تک فیصلہ کریں گے۔
یاسمین راشد نے ایکسپو سینٹر لاہور میں قائم کورونا اسپتال اور ٹرائی ایج سنٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن نہ کرنے سے کورونا وائرس کی وباء سے زیادہ جانی نقصان کا خدشہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بے روزگار ہونے والے مزدوروں اور دیہاڑی دار طبقے کا مکمل احساس ہے۔
وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب کے کچھ حصوں میں کورونا وائرس کی شدت کم ہے، حکومت نے فوڈ اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں میں کام شروع کروا دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے زیادہ کیسز والے علاقوں میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھنا پڑے گا۔
صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 3 ہزار ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے