اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری، ڈی جی آئی ایس پی آر

آئ ایس پی آر کے مطابق آج صبح بھارتی فوج نے چیری کوٹ، رکھ، چکری، بروہ اور ڈھنڈنیال سیکٹروں پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کی بھارتی اشتعال انگیزیوں پر بھر پور جوابی کارروائی کی گئی۔ پاک فوج نے موثر انداز میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ ڈی جی آئ ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی گولہ باری سے ڈھنڈنیال کا 2 سالہ بچہ شہید ہو گیا جبکہ بروہ ، چیری کوٹ اور دیگر علاقوں میں خاتون سمیت 4 شہری زخمی جن کو فوری طبی مراکز منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے