اتوار 3 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 13 جون 2021

پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کا پیپلزپارٹی کی جانب سے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو سیاسی بنانے پر وڈیو پیغام

بہت افسوس سے کہنا پڑ رہا کہ پیپلزپارٹی کے لوگوں نے سندھ میں احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کو سیاسی بنایا دیا ہے۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے سینٹرز پر پیپلزپارٹی کے لوگوں نے اپنے رہنمائوں کی تصویریں لگا دی ہیں۔ پیپلزپارٹی نے سندھ میں خود تو کام کیا نہیں دوسروں کے کام میں آکر جھنڈے گاڑ رہے ہیں۔ ایک پلان کے تحت سندھ میں پیپلزپارٹی نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے سینٹرز پر اپنے بینرز لگوائے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ معصوم عوام کو گمراہ کر کے بتایا جارہا ہے کہ یہ پیسے بینظیر کے ہیں۔ اگر بینظیر کے پیسے دینے ہیں تو پیپلزپارٹی اپنے فنڈ یا اومنی اکائونٹ سے عوام کو دیدے۔
سندھ حکومت نے تو جو عوام کو راشن یا پیسے بانٹے ہیں اسکی کسی کو کانوں کان خبر نہ پڑی۔
اب تو سپریم کورٹ نے بھی تفصیلات مانگ لی ہیں کہ راتوں رات کہا پیسا لگایا۔ وزیر اعلی نے اپنی پریس کانفرنس میں کھسیانی بلی کھنبہ نوچے والی باتیں کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سارے فیصلے خود کر کے بیٹھے ہیں کسی سے مشاورت تک نہیں کی اب کونسی مشاورت چاہتے ہیں۔ سندھ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے دو نمبری پر اتر آئی ہے۔
سندھ کے ڈپٹی کمشنرس کی ذمہ داری تھی پروگرام کو سیاسی نہ بناتے۔ سندھ کی ضلع انتظامیہ بھی ناکام ہوچکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے