اتوار 1 جمادی الاول 1443ﻫ - 5 دسمبر 2021

چلاس: ایس پی دیامر شیرخان کی زیر صدارت سب ڈویژنل پولیس افسران (SDPOs) کا اہم اجلاس

چلاس، ایس ڈی پی اوز کا اہم اجلاس

چلاس میں ایس پی دیامر شیرخان (T.St) کے زیر صدارت سب ڈویژنل پولیس افسران (SDPOs) کا اہم اجلاس ایس پی آفس دیامر میں منعقد کیا گیا ۔ اجلاس میں ASP کامران اضغر SDPO سٹی ، راجی الرحمت ،SDPO داریل ، عثمان علی SDPO گوہر آباد ، عبدالصمد خان SDPO گوہر آباد اور محمد شاکر DSP ہیڈ کوارٹرز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مختلف اہم پیشہ ورانہ امور سمیت موجودہ صورتحال کے تناظر میں کرونا وائرس کے سبب درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کیلئے طے شدہ حفاظتی ترجیحات کے سلسلے میں تفصیلی گفت وشنید کی گئی ۔ شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی دیامر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پولیس کی ہمہ جہت زمہ داریوں کا دائرہ کار مزید بڑھ چکا ہے کیونکہ ملک و قوم کو آج جس چیلنج کا سامنا ہے اس کے مضمرات سے قوم کو محفوظ بنانے کیلئے پولیس کو دیگر تمام اداروں کے ساتھ مل کر خاطرخواہ اضافی زمہ داریاں، صف اول میں رہتے ہوئے انجام دینے کی اولین ضرورت درپیش ہے جسے پولیس ہرممکن طریقے سے بخوبی احسن انجام دینے کیلئے مکمل پرعزم اور مستعد ہے ۔ انہوں نے SDPOs کو لاک ڈاون پالیسی پر عملدرآمد سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور سے متعلق اہم نوعیت کی زمہ داریوں کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں ۔ اس دوران رواں سال کے دوران مجرمان اشتہاری اور دیگر مطلوب مفروران کی گرفتاری سے متعلق سب ڈوپژنل سطح پر اب تک کی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر میں انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف جاری مہم کو مزید پرعزم اور مربوط انداز میں متحرک رکھنے سمیت تمام زیر تفتیش مقدمات کی بروقت تفتیش مکمل کرنے کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا ۔ اس موقع پر ایس ڈی پی اوز نے ایس پی دیامر کی جانب سے موجودہ صورتحال میں پولیس کی ویلفئیر کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے ہر سطح پر پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی مکمل یکسوئی اور تندہی کے ساتھ بھرپور عمل میں لائے رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ایس پی دیامر نے پیشہ ورانہ زمہ داریوں کو جانفشانی کے ساتھ انجام دینے پر تمام SDPOs اور SHOs کی تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ دیامر پولیس کے تمام افسران اور جوان اپنی سطح پر بہترین ٹیم ورک کے زریعے پیشہ ورانہ اہداف و ترجیحات کو پورا کرتے ہوئے ملک و قوم کی بہتر خدمت , امن عامہ اور مفاد عامہ کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائے رکھیں گے ۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے