منگل 6 شوال 1442ﻫ - 18 مئی 2021

صدر ٹرمپ اور کورونا ٹاسک فورس کے اھم رکن کے درمیان اختلافات بڑھ گئے: ڈاکٹر فائوچی کی چھٹی کا امکان

واشنگٹن(خصوصی رپورٹ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انکی کورونا ٹاسک فورس کے اھم رکن امریکہ میں متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فائوچی کے درمیان اختلافات بڑھ گئے ہیں جس کے بعد اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ڈاکٹر فائوچی کو انکے عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے. واضح رہے کہ ڈاکٹر فائوچی لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلہ جیسے اقدامات کو غیر معینہ عرصہ تک برقرار رکھنے کے حامی ہیں جب کہ صدر ٹرمپ معیشت جلد از جلد کھولنے کے خواہشمند ہیں. پہلے انہوں نے ایسٹر پر معیشت کھولنے کا عزم ظاہر کیا تھا مگر دنیا بھر میں امریکہ کے کورونا وائرس کا مرکز بننے کے بعد صدر ٹرمپ نے ڈیڈ لائن میں توسیع کرکے 30 اپریل کی نئی تاریخ مقرر کی تاہم نئی ڈیڈ لائن کو بھی قبل از وقت قرار دیا جارہا ہے. اگرچہ صدر ٹرمپ کے دباؤ پر ڈاکٹر فائوچی نے اتوار کے روز پریس کانفرنس کے دوران اپنی رائے تھوڑی سی تبدیل کرتے ہوئے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ امریکہ کے بعض حصوں میں مئی کے مہینے سے حالات معمول پر آنا شروع ھوجائیں گے تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ان کا اشارہ کس شہر یا ریاست کی طرف تھا.اب ڈاکٹر فائوچی نے نیا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائیٹ کو فروری کے مہینے میں لاک ڈاؤن کی تجویز پیش کی گئی تھی مگر ایسا نہیں ہوا.اور آج یہ وبا امریکہ کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے.انہوں نے اس بات کا اظہار کیا تھا کہ جب انہوں نے فروری میں کورونا کی سنگینی سے خبردار کیا اور لاک ڈاؤن کی تجویز پیش کی تو انہیں اور دیگر ماہرین صحت کو جھٹلایا گیا اور انکی وارننگ پر قطعی توجہ نہیں دی گئی.اسی دوران صدر ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کی اس رپورٹ کو حسب معمول جھوٹی خبر قرار دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے انٹیلیجنس وارننگ کو نظر انداز کیا اور کورونا وائرس کے کی روک تھام کے لئے ابتدا میں قطعی کوئی اقدامات نہ کئے.صدر کے غصیلے ٹوئٹس کے بعد ڈاکٹر انتھونی فائوچی نے معاملہ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے یہ خیال ظاہر کردیا کہ مئی سے لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلہ جیسی پابندیوں میں نرمی آنا شروع ہوجائے گی.

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے