جمعرات 26 ذوالحجہ 1442ﻫ - 5 اگست 2021

کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے صوبے اور وفاق یکجہتی کا مظاہرہ کریں، سربراہ پاکستان سنی تحریک

کراچی: سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے صوبے اور وفاق یکجہتی کا مظاہرہ کریں،لاک ڈاؤن کے مخالف نہیں مگر عوام کو راشن کی فراہمی کو ہر حال میں یقینی ہے،حکومت اعلانات کے مطابق غریب ومستحق طبقے کو راشن یا ریلیف فنڈ فراہم نہیں کرسکتی تو لاک ڈاؤن کو قائم رکھنا مشکل ہوجائیگا،کورونا وائرس کا خاتمہ چاہتے ہیں حکومت کو بھی سنجیدہ اقدامات کرنے ہونگے،غریبوں کو گھر گھر راشن پہنچانا حکومت کی اولین ترجیعات ہونا چاہیے،عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے فلاحی سرگرمیوں کیلئے جدوجہد جاری رکھیں،مصیبت کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں عوامی مسائل سے حکمرانوں کا آگاہ کرتے رہینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار کراچی سمیت ملک بھر میں بلاتفریق راشن کی تقسیم جاری رکھے ہوئے ہیں، اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار انسانیت کی خدمت اور اللہ کی خوشنودی کے ساتھ کام کررہے ہیں،پاکستان سنی تحریک کا ایک ایک کارکن کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ملک کے اداروں کے ساتھ ہے،عوام لاک ڈاؤن میں بلاوجہ گھروں سے نہ نکلیں،پاک فوج،رینجرز،پولیس اور ڈاکٹر زکورونا وائرس کی روک تھام کیلئے فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہے ہیں،ملک کے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں،انہوں کا کہنا تھا کہ کروناوائرس وباء سے خائف نہیں ہونا بلکہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ختم کرنا ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے