اتوار 27 رمضان 1442ﻫ - 9 مئی 2021

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں جدید مشینوں کے ذریعے جراثیم کش ادویہ کا چھڑکاؤ جاری

کراچی؛ وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈ لاک ڈاون کے باوجود شہریوں کو پانی کی فراہمی نکاسی آب کی سہولیات بہم پہنچانے کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں جدید مشینوں کے ذریعے جراثیم کش ادویہ کا چھڑکاو بھی کررہا ہے جبکہ شاہراہوں پر واٹرٹینکرز پر شہریوں کو ہاتھ دھونے کی سہولیات کی فراہمی بھی جاری ہے ،تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈکے عملے نے لاک ڈاون کے باوجود شہریوں کو پانی کی فراہمی اورسیوریج کا نظام معمول کے مطابق بحال رکھا ہوا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی شکایات کے خاتمہ کیلئے مختلف علاقوں میں متعدد سیوریج لائنوں کی صفائی کی گئی جبکہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار لائنوں کوتبدیل کیا گیا ، واٹربورڈ کی تمام تنصیبا ت پر معمول کے مطابق کا م جاری ہے علاوہ ازیں واٹربورڈ کے عملے نے میٹروویل ، نارتھ کراچی ، آئی آئی چندریگر روڈ ،بفرزون ، سائٹ ایریا اور کورنگی میںواٹربورڈ کی تیارکردہ جدید مشینوں کے ذریعہ جراثم کش ادویہ کا اسپرے کیا ، اس دوران متعدد مساجد ،شاہراہوں متعدد اخبارات کے دفاتر اور میڈیاہاوو¿سز کے علاوہ کراچی پریس کلب میں بھی جراثیم کش ادویہ کا چھڑکاو¿ گیا ،یہ سلسلہ کل بھی جاری رہے گا،صحافیوں خصوصاًصحافی تنظیموں کے عہدیداران نے ایم ڈی واٹربور ڈ اسداللہ خان کی زیرنگرانی کرونا کی وباکے خلاف واٹربورڈ کی کاوشوں کو سراہا ہے اور اسے وقت کی ضرورت قراردیا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے