منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

امریکن صدارتی الیکشن 2020:برنی سینڈرز نے جو بائیڈن کی حمایت کا اعلان کردیا

نیویارک( خصوصی رپورٹ) حال ہی میں صدارتی الیکشن کی دوڑ سے دستبردار ہونے والے ڈیموکریٹک رہنما ریاست ورمونٹ سے یو ایس سینیٹر برنی سینڈرز نے پرائمری میں اپنے ڈیموکریٹک حریف سابق نائب صدر جو بائیڈن کی حمایت کا اعلان کردیا ہے. انہوں نے یہ اعلان غیر متوقع طور پر صدارتی امیدوار جو بائیڈن لائیو کمپین سٹریم کے دوران کیا ہے. دونوں نے پالیسی ایشوز پر چھے ورکنگ گروپس کے قیام کا بھی اعلان کیا ہے.برنی سینڈرز کے اعلان سے اب بیلٹ میں انکے نام کی موجودگی کا رہا سہا امکان بھی ختم ھوگیا ہے. سینیٹر برنی سینڈر نے کہا ہے کہ میں آج تمام امریکنز،ہر ایک ڈیموکریٹ،ہر آزاد ووٹر اور بیشتر ریپبلیکنز سے کہتا ہوں آئیے ھم سب مل کر جو بائیڈن کا ساتھ دیں تاکہ نومبر 2020کے الیکشن میں ایسے شخص ( صدر ڈونالڈ ٹرمپ)کو شکست دے سکے جو میرے نزدیک امریکہ کی موجودہ تاریخ میں سب سے خطرناک صدر ہے.برنی سینڈرز کی جو بائیڈن کی فوری حمایت کے اعلان کو ڈیموکریٹ کی صفوں میں کے اتحاد کے لئے اھم ترین قرار دیا جارہا ہے کیونکہ 2016 کی انتخابی مہم میں کافی تاخیر کے ساتھ سابقہ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی حمایت کے اعلان پر ان پر کافی تنقید کی گئی تھی.ان کو اب بھی تنقید کا سامنا تھا تاہم سینٹر سینڈرز نے جو بائیڈن کے ھمراہ ویڈیو سٹریمنگ کے دوران انکی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا ہے.ہیلری کلنٹن کی حمایت کے مقابلہ میں انہوں نے جو بائڈن کی حمایت تین ماہ قبل ہی کردی ہے.برنی سینڈرز اب 15 ویں سابقہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہیں جنہوں نے جو بائیڈن کی حمایت کا اعلان کیا ہے.واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث جو بائیڈن لائیو سٹریمنگ کے زریعے اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں. انہوں نے برنی سینڈرز کی حمایت ایک بڑا قدم ہے انہوں نے ازراہ تفنن کہا کہ اس اعلان کے بعد وہ باضابطہ طور پر ڈیموکریٹ کے صدارتی امیدوار بن گئے ہیں.انہوں نے کیا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ھم مختلف ایشوز پر ایک دوسرے سے اتفاق نہیں کرتے مگر متعدد ایشوز پر ایک دوسرے سے مکمل متفق ہیں. دونوں سابقہ حریفوں نے چھے ورکنگ گروپس کے قیام کا اعلان کیا ہے جو ہیلتھ،تعلیم،کرمنل جسٹس،امیگریشن،معیشت، اور ماحولیاتی تبدیلی پر پالیسیاں ترتیب دیں گے.ورکنگ گروپس کے قیام پر اتفاق رائے کے باوجود برنی سینڈرز کا کہنا ہے انکے اور جو بائیڈن کے درمیان ہیلتھ کئیر کے معاملہ پر اختلاف موجود ہے.تاہم انہوں نے کہا کہ میرے اور جو بائیڈن کے ساتھ ایسے بہترین اور پروفیشنل لوگ ہیں جو بہتر حل نکال لیں گے.

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے