جمعرات 14 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 24 جون 2021

کورونا سے ھلاکتیں دو ملین سے تجاوز:دنیا بھر میں 70 ویکسئین تیاری کے مراحل میں

واشنگٹن( محمد فرخ)دینا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جبکہ متاثرین کی تعداد محض 12 دن میں ایک ملین سے بڑھ کر دو ملین سے بھی زیادہ ہوگئی ہے.13 اپریل کی رات گئے تک دنیا میں ایک لاکھ 15 ھزار ہلاکتیں ھوچکی تھیں جبکہ پانچ لاکھ کے قریب لوگ صحتیاب ہو کے ہیں. جہاں پوری دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے دوسری طرف دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تدارک کے لئے ویکسئین کی تیاریاں بھی زوروں پر ہیں. ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے مطابق عالمی سطح پر 70 کورونا ویکسئین کی تیاریوں پر کام ہورہا ہے.جن میں سے تین کے انسانوں پر تجربات کئے جاچکے ہیں.دواساز ادارے اور ریسرچ کمپنیاں کورونا کو شکست دینے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں.ہانگ کانگ کی کین سینوبائیو لو جیکس انک اور بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی کی تحقیقات دوسرے مرحلے میں ہے.جبکہ امریکہ کی دو دواساز کمپنیاں ماڈرینا انک (Moderna Inc)اور انووئیوفارما سوٹیکل ( Inovio Pharmaceutical)بھی الگ الگ ویکسئین کے تجربات انسانوں پر کررہی ہیں جن کے نتائج کا انتظار ہے.اس کے علاوہ سیاٹل( واشنگٹن) میں قائم ایک ریسرچ سینٹر درجنوں والنٹیرز پر ویکسئین آزما رہا ہے. جنکے نتائج جلد سامنے آسکتے ہیں.عالمی ادارہ صحت کے مطابق چینی ویکسئین کو ووہان میں انسانوں پر ٹیسٹ کے لئے منظور کیا جاچکا ہے.WHO کا کہنا ہے کہ ویکسئین کی تیاری کےلئے غیر معمولی طور پر تیز رفتاری سے پیش رفت ہورہی ہے.دواساز صنعت کے مطابق ویکسئین کے عام استعمال میں عموماً کئی سال لگ جاتے ہیں تاہم جس تیزی سے کام ہورہا ہے اس بات کا قوی امکان ہے کہ اگلے سال تک خاطر خواہ ویکسئین دستیاب ھونگے.ماہرین کا کہنا ہے کہ موثر ویکسئین کے بغیر وبا پر قابو پانا آسان نہیں ہے.عالمی ادارے کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فائز اور سنوفی( Sanofi) جیسی مشہور عام دواساز کمپنیاں بھی ویکسئین کی تیاریوں میں مصروف ہیں.کینوسینو کا کہنا ہے کہ اسے چینی حکام کی جانب سے مارچ میں ویکسئین کے انسانی تجربات کی اجازت دیدی تھی.جبکہ میسا چوسٹس کو بھی انسانوں پر تجربات کے لئے گرین سگنل مل چکا ہے تاہم ابھی کمپنی نے ویکسئین مارکیٹ میں نہیں متعارف کروائی ہے.جبکہ انوئیو نے گزشتہ ہفتے انسانوں پر تجربات شروع کردئے ہیں.

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے