اتوار 27 رمضان 1442ﻫ - 9 مئی 2021

لاک ڈاؤن کی وجہ مستحقین میں وفاق نے گزشتہ پانچ دنوں میں 28 لاکھ لوگوں میں 23 ارب سے زائد رقم تقسیم کر دی ہے۔ حلیم عادل شیخ

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ اہم وڈیو بیان کے ذریعے کہا کہ شکریہ کپتان شکریہ عمران خان آپ نے جو غریبوں کے لئے کہا کر دکھایا۔غریب عوام کا احساس ہی سب کچھ کرواتا ہے جن کو احساس نہیں ہوتا وہ کرپشن کرکے عوام کا مال کھاجاتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحقین میں گزشتہ پانچ دنوں 28 لاکھ لوگوں میں 23 ارب سے زائد رقم تقسیم کر دی ہے۔ تمام رقم بغیر کسی سیاسی سفارش کے غریب نادار لوگوں میں تقسیم کی گئی ہے سلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعلی ٰ سندھ نے کہا 15 دن میں ہم نے سندھ میں ایک لاکھ لوگوں کو راشن دے دیا ہے جبکہ دو راتوں بعد دوبارہ بیاں دیا کہ اڈائی لاکھ لوگوں میں راشن تقسیم ہوگیا۔ وزیر اعلی کے پاس ناجانے کونسا الہ دین کا چراغ ہے جس کو رگڑ کر تیزی سے کام کرتے ہیں۔ 18 ترمین آپ کے پاس ہے سارا نظام وزیر اعلیٰ آپ کے پاس ہے۔ محکمہ صحت بھی آپکے پاس ہے جس کا 140 ارب کا بجیٹ دس سال سے آپ کے پاس ہے۔ سندھ کے شہروں میں کسی بھی اسپتال میں وینٹیلیٹر کی سہولیات موجود نہیں ہیں۔ کرونا کی تشخیص کی کٹس بھی وفاق دے رہا، عوام کو امداد بھی وفاق دے رہا اور چیئمپیئن آپ بن کر عوام کے سامنے آنا چاہ رہے ہیں۔انہوں مزید کہا کہ سندھ حکومت سے پوچھا جاتا ہے کہ راشن کس کس کو دیا یہ لوگ زکوات مستحقین کی لسٹیں دکھاتے ہو۔ زکوات متاثرین تو پہلے ہی سندھ کے بجیٹ سے رقم اٹھا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بارہ بارہ ہزار دیکر کرونا پھیلایا جارہا ہے۔ سندھ حکومت چاہتی ہے یہ اربوں روپے بھی ان کو دیئے جاتے تاکہ راتوں رات راشن کی طرح تقسیم ہوجاتے۔ سندھ کی عوام بتائے کیا یہ پئسے سندھ حکومت کو دیئے جائیں۔؟کیا سندھ کی عوام سندھ حکومت کے ہاتھوں پئسے لینا چاہتی ہے؟ اگر ایسا ہوتا تو کسی کو بھی پئسے نہیں ملتے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے