پیر 19 ربیع الاول 1443ﻫ - 25 اکتوبر 2021

چین اور پاکستان مل کر کورونا پر قابو پالیں گے، ہلال ِاحمر کے اقدامات سے مثبت ریسپانس سامنے آیا، چیئرمین ابرار الحق، سیکرٹری جنرل خالد بن مجید کے ہمراہ یاؤ جنگ کی پریس کانفرنس

اسلام آباد: چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ ہلال ِاحمر پاکستان نے کورونا وائرس کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں۔ چین کے تجربات سے مستفید ہو کر عوام الناس میں کورونا وائرس کیخلاف ہلالِ احمر کے رضاکاروں کی بدولت احتیاطی تدابیر کی آگاہی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ وہ چیئرمین ہلالِ احمر ابرار الحق کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، اِس موقع پر سیکرٹری جنرل خالد بن مجید موجود تھے۔چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ آنے والے دِنوں میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ ملے گا،چین اور پاکستان دونوں مل کر اِس وباء کو جلد ہی کنٹرول کر لیں گے۔اِس موقع پر چیئرمین ابرار الحق نے کہا کہ چین ہمارا دوست اور بھائی ہے۔ اِس نے ہر آڑے وقت میں ہماری مدد کی ہے۔ چین کے جانب سے کورونا وباء کے خلاف برسرِ پیکار ڈاکٹروں، پیرامیڈیکس کیلئے N-95ماسک کی فراہمی قابل ِ رَشک اقدام ہے۔ چائنہ ریڈکراس سوسائٹی نے ہلالِ احمر کو پرسنل پروٹیکیشن کِٹس بھی فراہم کی ہیں جو طبّی عملہ کو فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے تاریخی پیکیج کو بھی سراہا اور میڈیا سمیت دیگر اداروں کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ اِس موقع پر سیکرٹری جنرل خالد بن مجید نے کہا کہ کورونا وباء کیخلاف ہسپتالوں میں علاج معالجہ پر مامور ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکس کیلئے ماسک اور پی پی سی کی فراہمی جاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں خالد بن مجید نے کہا کہ ہماری قوم نے ہماری اپیل پر خون کے عطیات دینے شروع کردیے ہیں۔ ریجنل بلڈ ڈونر سنٹر کے زیر ِ اہتمام خون کے عطیات کیلئے کیمپس لگائے جارہے ہیں اور خون آکر عطیہ کرنے والوں کی تعداد بھی روز بروز بڑھ رہی ہے۔ ہلالِ احمر کے ریجنل بلڈ ڈونر سنٹر سے مستحق لوگوں، تھلیسیمیا کے مریضوں کو خون کی فراہمی جاری ہے۔ اگرچہ لاک ڈاؤن کے باعث تمام تعلیمی ادارے، کارپوریٹ سیکٹر بند ہے جس کی وجہ سے خون کی قلت پیدا ہوئی۔واضح رہے کہ ہلال ِاحمر کے کورونا کیئر ہسپتال نے راولپنڈی میں کام شروع کردیا ہے۔ یہاں 120 بستروں اور وینٹی لیٹرز کے ساتھ ساتھ آئی سی یو کی سہولت میسر ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے