جمعرات 16 صفر 1443ﻫ - 23 ستمبر 2021

ساؤتھیمپٹن ایکسپریس نامی بڑے بحری بیڑے کی کراچی بندرگاہ آمد

کراچی: کنٹینر جہاز ساؤتھیمپٹن ایکسپریس کی12600 کنٹینرز کے ساتھ کراچی بندرگاہ آمد۔ جہاز کی آمد ابو ظہبی بندرگاہ سے ہوئ ہے۔ جہاز سے 2000 کنٹینرز کی ہینڈلنگ کی جائے گی اور یہ اس وقت تک کا کراچی بندرگاہ پر آنے والا سب سے بڑا جہاز ہے۔ جہاز کی لمبائ 366.1 میٹرز، بیم 48.3میٹرز اور ڈرافٹ/گہرائ 14.8 میٹرز ہے جو کہ 4 بجے SAPTL برتھ کے ساتھ لنگر انداز ہوا۔

جہاز پر موجود تمام عملہ صحتمند رپورٹ کیا گیا ہے اور کسی میں بھی کرونا کے اثرات نہیں پائے گئے ہیں۔ چیرمین کی جانب سے جاری کئے خصوصی احکامات کے تحت بندرگاہ پر تمام ممکنہ اور ضروری انتظامات اور دیگر حکومتی اداروں/ایجنسیوں کے ساتھ مشاورت کرتے ہوئے جہازوں کے عملوں کی مکمل چیکنگ کی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں جراثیم کش ادویات کا سپرے بھی پورٹ کے اندر اضافی طور پر جاری ہے تاکہ تجارتی سرگرمیاں اثر انداز نہ ہوں۔ اس کے ساتھ یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ پورٹ آپریشنز 24 گھنٹوں کی بنیاد پر جاری ہے اور ہر طرح سے تجارتی سرگرمیوں سے منسلک عوامل کی کے پی ٹی مینجمنٹ ضروریات پوری کر رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے