منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

کراچی میں ڈی آئی جی پی آفس ویسٹ زون میں کرائم کے حوالے سے اہم اجلاس۔

کراچی پولیس: امروز ڈی آئی جی ویسٹ زون کیپٹن (ر) عاصم خان صاحب نے اپنے دفتر میں نیو کراچی ڈویزن میں کرائم کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کیا۔

اجلاس میں ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ صاحب، ایس پی نیو کراچی، ڈی آپریشن ویسٹ زون ناصر بخاری۔اے ڈی ویسٹ زون محمد افضل، نیو کراچی ڈویزن کے ایس ڈی پی اوز۔ ڈی ایس پی انویسٹیگیشن۔ ریڈر ڈی آئی جی ویسٹ زون، زونل انٹیلیجنس انچارج، ایس ایچ اوز اور ایس آئی اوز نیو کراچی ڈویزن نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی صاحب نے اجلاس میں نیو کراچی ڈویزن میں کرائم کے حوالے سے جائزہ لیا اور نیو کراچی ڈویزن میں کرائم پر موثر کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ایس ایچ اوز کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے کی ھدایت کی اور منظم جرائم خاص کر گٹکا ماوا منشیات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ھدایات دیں اور کہا کہ ان کے علاقوں میں اگر یہ جرائم پائے گئیے تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا نیز اسٹریٹ کرائم، موٹر سائیکل چوری اور چھینے کی واراتوں اور رہبری کے خلاف موثر کارروائی کرنے کی بھی ھدایت کی۔

ڈی آئی جی کیپٹن (ر) عاصم خان صاحب نے ایس آئی اوز کو تفتیشی عمل بہتر کرنے اور رہبری اور دیگر مقدمات میں برآمدگی کرنے کی ھدایت کرتے ہوئے تفتیش میں جدید طریقے استعمال کرنے کی ھدایت کی تاکہ گرفتار شدہ ملزمان کو متعلقہ عدالتوں سے سزا دلائی جائے۔

آخر میں ڈی آئی جی صاحب نے کہا کہ پولیس افسران اور ملازمان کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اگر کس میں کوئی ابتدائی علامات ظاہر ہو تو فوری طور پر اس کا علاج شروع کرایا جائے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے نافذ کیئے گئے لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے