ہفتہ 10 ربیع الاول 1443ﻫ - 16 اکتوبر 2021

کرونا وائرس کے سامنے سوشل ڈیسٹنسنگ (سماجی فاصلہ) بند باندھ سکتا ہے۔

پشاور: مشیر اطلاعات وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیراجمل وزیر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے سامنے سوشل ڈیسٹنسنگ (سماجی فاصلہ) بند باندھ سکتا ہے۔ حکومت نے عوامی شعور کی بیداری کے عمل کو تیز تر کر دیا ہے ہمارے لئے یہ خوش آئند ہے کہ کاروباری طبقہ سمیت مختلف شعبوں رائے عامہ کے لیڈرز اورعلماء عوامی رہنمائی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔فی الوقت انسانی جانوں کے بچاوٗ اور کرونا سے بچاو کیلئے تمام تر اقدامات اٹھانے ہیں۔ حکومت نے وسائل کو عوامی تحفظ اور بچاوٗ کی مد میں ڈال دیا ہے۔ جس کا واحد مقصد اپنے عوام کی صحت اور رفاعہ عامہ اور معاشی مسائل کا حل ہے۔ حکومت مختلف پروگرامز کے تحت عوام کو مالی وسائل فراہم کر رہی ہے۔تاکہ ان کی مشکلات اور مسائل کم سے کم کئے جا سکیں۔
اجمل وزیر نے کہا کہ حکومت کو کاروباری طبقے کی مشکلات کا احساس ہے۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا متعلقہ اداروں کی مشاورت سے مختلف کاروباری شعبوں کی مرحلہ وار اور ترجیحی بنیادوں پر حکمت عملی وضع کی جارہی ہے۔ وہ یہاں اطلاع سیل میں فرنٹیئر پرنٹرز اینڈ پبلشرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس نے ایسوسی ایشن کے صدر ظفر خٹک کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ وفد نے مشیر اطلاعات کو پرنٹرز برادری کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ پرنٹنگ انڈسٹری صوبے کی ایک اہم صنعت ہے جس سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ہماری برادری سے وابستہ ڈیلی ویجرز کو فاقہ کشی سے بچانے کیلئے پرنٹنگ کی صنعت کو کھولے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پرنٹنگ انڈسٹری حکومت کی جانب سے وضع کردہ ایس او پیز کی مکمل پاپندی کرے گی۔
مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت پرنٹرز سمیت تاجر برادری اور ان سے وابستہ غریب عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے تاہم موجودہ صورتحال میں ہم سب کو مل کر اس درپیش وباء اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے مقابلہ کرناہے اور عوام کو اس کے خطرناک اثرات سے بچانا ہے۔ اجمل وزیر نے وفد کو یقین دلایا کہ متعلقہ اداروں کی مدد سے پرنٹنگ انڈسٹری کیلئے بھی لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے