ہفتہ 26 رمضان 1442ﻫ - 8 مئی 2021

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز پچیس اپریل سے ہو گا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز پچیس اپریل سے ہو گا، رمضان کا چاند جمعہ چوبیس اپریل کو دکھائی دینے کا قوی امکان ہے کیونکہ تیئس اپریل کو چاند افق پر پانچ ڈگری سے کم ہو گا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات تیئس اپریل کو ہوگا۔ جسکی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمن کرینگے۔جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف پلانیٹری اینڈ ایسٹرو فزکس کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی کا کہنا ہے کہ چاند تیئس اپریل کی شام دنیا میں کسی مقام سے دیکھا نہیں جاسکتا، چوبیس اپریل کی شام چاند کی عمر پینتیس گھنٹے اور بتیس منٹ ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے