اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیر خارجہ کا برطانوی ہم منصب سے یہ رابطہ ، کرونا وبائی چیلنج اور اس سے نمٹنے کیلئے متفقہ کوششوں کے حوالے سے کئے جانے والے رابطوں کا تسلسل ہے

وزیر خارجہ نے، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی ہسپتال سے منتقلی پر، برطانوی وزیر خارجہ کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی

وزیر خارجہ نے وزیر اعظم بورس جانسن کی عدم موجودگی میں بہترین قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے پر، برطانوی وزیر خارجہ کی کارکردگی کو سراہا

وزیر خارجہ نے، برطانوی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حالیہ وبا کے سبب برطانوی شہریوں کے کثیر جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

برطانیہ سمیت، دنیا بھر میں طبی عملہ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر، کرونا وبا سے متاثر مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

موجودہ عالمی وبائی چیلنج سے نبرد آزما ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا کردار قابلِ تحسین ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ،وطن واپسی کے منتظر، شہریوں کی جلد واپسی کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب تک 7734 برطانوی شہریوں کو،پی آئی اے کی 23 خصوصی پروازوں کے ذریعے برطانیہ بھجوا چکا ہے اور واپسی کے خواہاں دیگر برطانوی شہریوں کو بھی جلد برطانیہ روانہ کر دیا جائے گا

برطانوی وزیر خارجہ نے برطانوی شہریوں کی وطن واپسی میں معاونت فراہم کرنے پر، حکومت_ پاکستان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خصوصی شکریہ ادا کیا

برطانوی وزیر خارجہ نے پاکستان سے مزید برطانوی شہریوں کی واپسی کیلئے چارٹڈ فلائٹس، بھجوانے کی اجازت طلب کی جس پر وزیر خارجہ نے صورتحال کی نزاکت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی

موجودہ وبائی چیلنج نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لیکن ترقی پذیر ممالک کیلئے اس چیلنج سے نمٹنا انتہائی کٹھن ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

اسی تناظر میں وزیر اعظم عمران خان نے کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے ترقی پذیر ممالک کے واجب الادا قرضوں میں سہولت فراہم کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ یہ ممالک اپنے وسائل اس وبائی چیلنج سے نمٹنے اور قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے بروئے کار لا سکیں

ہمیں توقع ہے کہ برطانیہ جی 20 کا اہم اور فعال رکن ہونے کے ناطے، اس تجویز کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا

برطانوی وزیر خارجہ نے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے دی گئی تجویز کا خیر مقدم کیا

دونوں وزرائے خارجہ کا کرونا عالمی وبائی چیلنج سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

 

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے