جمعرات 3 رمضان 1442ﻫ - 15 اپریل 2021

کامیاب لاک ڈاؤن کیلئے راشن وخوراک غریبوں ومستحقین تک پہنچانا ہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

کراچی (پرو اردو نیوز ڈیسک ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وباء کے پھیلاؤ کو روکنا ہے تو عوام کو معاشی سہولیات فراہم کرنا ہوگا،کامیاب لاک ڈاؤن کیلئے راشن وخوراک غریبوں ومستحقین تک پہنچانا ہوگا،اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت کرچی کے تمام ڈسٹرکٹ میں راشن آج تقسیم کیا جائیگا،حکومت مستحقین میں راشن اور ریلیف فنڈ کی فراہمی کو تیز کرئے،لاک ڈاؤن میں اضافہ کا فیصلہ حکومت کی فلاحی وریلیف پالیسیوں سے مشروط ہونا چاہیے،عوام کو گھروں میں محدود کرنے کیلئے غریبوں کو خوراک فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،احتیاطی تدابیر پر سختی سے عوام عمل پیر ا ہیں قرنطینہ کا خوف ختم کیا جائے،قرنطینہ کی بھیانک تصویر پیش کی گئی عوام کو گھروں میں قرنطینہ کرنے دیا جائے،ایک فرد کو کورونا وائرس ہے تو پورے گھر کو پریشان کرنے کی بجائے کورونا ٹیسٹ اور جراثیم کش اسپرے کرایا جائے،حکومت سندھ کراچی کے تمام علاقوں میں جراثیم کش اسپرے کرائے،گلی محلوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے،زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی طور پر کام کئے جائیں،کورونا وائرس پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کے خلاف نہیں عوام کو خوراک وفنڈ نہیں دیئے گئے تو عوام کے ساتھ کھڑے ہونگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ فلاحی ادارے عوامی خدمت کیلئے کوشاں ہیں اور غریبوں کو راشن کی فراہمی کیلئے اہم کردار ادا کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود اور راشن کی عوام تک رسائی کیلئے ہر ممکن جدوجہد کرتے رہینگے،اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضا کا بلاتفریق عوامی خدمت کررہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے