اتوار 3 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 13 جون 2021

نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی کی کمیونٹی کی فعال تنظیموں کے ساتھ ورچوئل ٹاؤن ھال میٹنگ

نیوریاک ( پرو اردو رپورٹ)نیویارک میں پاکستان کی قونصل جنرل عائشہ علی نے پاکستانی کمیونٹی کی متحرک تنظیموں اورمقتدر شخصیات کے ہمراہ ورچوئل ٹاؤن ھال میٹنگ کی جس میں کورونا وائرس کے پاکستانی کمیونٹی پر اثرات کا جائزہ لیا گیا.اس ورچوئل میٹنگ میں اکنا ریلیف نیویارک کے معوذ صدیقی،برونکس کمیونٹی کونسل کے شبیر گل،امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کے علی رشید،پاکستان لیگ آف یو ایس اے کے اجمل چوہدری اور اپنا کمیونٹی سینٹر بروکلین کی ارم حنیف نے شرکت کی.عائشہ علی اور شرکاء نے کورونا وائرس( Covid-19) کے باعث جاں بحق ہونے والے پاکستانی امریکنز کے فاتحہ خوانی اور متاثرین کی جلد اور مکمل صحتیابی کی دعا کی.قونصل جنرل نے شرکاء کو کورونا وبا کے دوران کمیونٹی کے لئے پاکستان قونصلیٹ کی خدمات سے آگاہ کیا جن میں 24/7 کی ھاٹ لائن سروس بھی شامل ہے جس کا مقصد قونصلیٹ کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کو ہر ممکن تعاون فراہم کرناہے.شرکاء نے نیوریاک سمیت پانچوں بوروز، لانگ آئیلنڈ اور اپ سٹیٹ میں اپنی اپنی ریلیف سرگرمیوں اور کاوشوں کا ذکر کیا.یہ تنظیمیں ہزاروں افراد کو گراسری، ادویات ضرورت کی دیگر اشیاء مفت فراہم کررہی ہیں.قونصل جنرل نے تنظیموں کی مشکلات کی اس گھڑی میں انسانی خدمات کو سراہتے ہوئے کمیونٹی کی بے لوث مدد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا.قونصل جنرل اور کمیونٹی کی فعال تنظیموں نے آنے والے دنوں میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ اس مربوط روابط کو برقرار رکھنے سے اتفاق کیا تاکہ نیویارک اور قونصلیٹ کے دائرہ کار میں آنے والی دیگر ریاستوں میں پاکستانی کمیونٹی کی مدد کا سلسلہ جاری رہے.

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے