منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

انڈین پریمئیر لیگ ( IPL) بھی کورونا کی بھینٹ، غیر معینہ عرصہ کے لئے ملتوی

ممبئی ( سپورٹس ڈیسک)انڈین کرکٹ بورڈ نے بالآخر ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ انڈین پریمئیر لیگ کی منسوخی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا. یہ فیصلہ انڈین حکومت کی جانب سے ملک گیر لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کے اعلان کی روشنی میں کیا گیا ہے. آئی پی ایل کو غیر معینہ عرصہ کے لئے ملتوی کیا جارہا ہے اور اس بات کا امکان کم ہی ہے کہ اس سال آئی پی ایل منعقد ہوسکے. انڈین بورڈ کی جانب سے آئی پی ایل کی منسوخی کا اب تک اعلان نہ کرنا مضحکہ خیز بات ہے اولمپکس، فرنچ، اوپن ومبلڈن،یوروپین فٹ بال ، کوپا امریکہ فٹبال کپ، اذلان شاہ ٹورنامنٹس منسوخ کئے جاچکے ہیں جبکہ انڈین کرکٹ بورڈ اب تک اسی آس میں تھا کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو پائے گا مگر کورونا وائرس نے دنیا بھر میں جو تباہی پھیلائی ہے اسکے پیش نظر یہ سوچ بڑی عجیب تھی کیونکہ بین القوامی سطح پر پروازیں بند ہیں کوئی بھی کہیں آنے جانے کو تیار ہیں ایسے میں آئی پی ایل کا انعقاد کسی دیوانے کے خواب سے زیادہ نہیں. اب انڈین کرکٹ بورڈ کے چئیرمین سارو گنگولی، آئی پی ایل کے چئیرمین بر جیش پٹیل بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ اور دیگر عہدیداروں کے درمیان ٹیلی کانفرنس میں غیر معینہ عرصہ کے لیے آئی پی ایل کی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا.شیڈول کے مطابق آئی پی ایل کا انعقاد 29 مارچ سے 24 مئی تک ہوناُتھا.انڈین بورڈ اس بات پر بھی غور کررہا تھا کہ ٹورنامنٹ کا دورانیہ کم کرکے ایک ماہ کردیا جائے اور تمام میچز ایک ہی ریاست اور شہر میں تماشائیوں سے خالی سٹیڈیمز میں منعقد کرائے جائیں.تاہم فرنچایز ٹیمیں اور سپانسرز خالی سٹیڈیمز میں میچز کے انعقاد کے بلکل حق میں نہیں تھیں.بھارت میں کورونا سے 11 ہزار سے زائد افراد متاثر اور ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوز کرچکی ہے.

یہ بھی دیکھیں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے