منگل 6 شوال 1442ﻫ - 18 مئی 2021

صدر ٹرمپ ظل سبحانی بن گئے:ریلیف کے چیک پر اپنا نام لکھوانے کا حکم

واشنگٹن ( خصوصی رپورٹ)صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حکم پر محکمہ خزانہ امریکی عوام کو جو Stimulus چیک روانہ کررہا ہے اس میں صدر ٹرمپ کا نام کندہ ھوگا. واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ حکم پیر کو جاری کیا ہے جس کے بعد ہنگامی طور پر کورونا وائرس چیک پر صدر ٹرمپ کا نام پرنٹ کیا جارہا ہے.انٹرنل ریونیوسروس( IRS)کروڑوں امریکنز کو Stimulus پیکج کے تحت 1200 ڈالر فی کس اور فیملی کو 3400 ڈالر تک کے چیک روانہ کررہی ہے یہ غیر معمولی فیصلہ پیر کے روز کیا گیا جس کا مطلب ہے جب 70 ملین سے زائد امریکنز کو جو پیپر چیک ملے گاوہ صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے نام پر مشتمل ھوگا.یہ امریکی تاریخ میں پہلا موقع ہوگا جب IRS کی طرف سے جاری فنڈ میں کسی امریکی صدر کا نام بھی شامل ھوگا.محکمہ خزانہ نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ صدر کے نئے حکم سے چیک میں تاخیر ہوگی.اگرچہ امریکی عوام کی اکثریت کو اس بات سے غرض نہیں اقتصادی ریلیف کے تحت ملنےوالے امدادی چیک پر کس کا نام ہوگا. تاہم بیشتر حلقوں کا کہنا ہے کہ صدر اقتصادی اور ریلیف پیکج کے زریعے کورونا بحران کو سیاسی طور پر کیش کرانا چاہتے ہیں.ٹرمپ انتظامیہ کے تین اعلی عہدیداروں نے اخبار کو نان صیغہ راز رکھنے کی شرط پر بتایا کہ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں وزیر خزانہ اسٹیو منوچن کو کورونا وائرس چیک پر اپنا نام لکھوانے کی تجویز پیش کی.جسکے بعد اسٹیو منوچن نے IRS کو حکم جاری کردیا ہے.جن افراد کے بنک معلومات کی تفصلات IRS کے پاس نہیں انہیں ریگولر میل کے زریعے چیک وصول ھونگے.

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے