جمعرات 3 رمضان 1442ﻫ - 15 اپریل 2021

ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن پر اپنی سابقہ آفس ورکر سے جنسی زیادتی کا الزام: پارٹی صفوں میں بے چینی

نیویارک ( خصوصی رپورٹ)اس سال نومبر کے صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹ کے حتمی صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی راہ میں صدر ٹرمپ کا واحد امیدوار بننے کی تمام راہ تو ھموار ہوگئی ہے لیکن ان کی ایک سابقہ آفس ورکر نے ان پر جنسی ہر آسانی کا الزام عائد کرکے پہلے سے سیکنڈل زدہ سابق نائب صدر جو بائیڈن کے لئے نئی مشکل کھڑی کردی ہے.واضح رہے کہ جو بائڈن کے ساتھ کام کرنے والی ان کی ایک کی سابق ورکر تارا ریڈ نے چند روز قبل ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں 1990 کے عشرے میں کیپٹل ھل واشنگٹن ڈی سی میں انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا.جو بائیڈن اس وقت سینیٹر تھے.برونکس( نیویارک) سے ڈیمو کریٹک کانگریس وومین الیگزینڈر یا اوکاسیو کورٹرز نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹ قیادت کو الزامات کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہئے جو آگے چل کر ڈیموکریٹ کی عوامی مقبولیت کو کم کرسکتا ہے.کانگریس وومین اوکاسیوجنہوں نے پرائمری کی دوڑ میں جو بائیڈن کے مقابلہ میں سینیٹر برنی سینڈرز کی حمایت کی تھی کہ ہے کہ جو بائیڈن کے خلاف الزام سنجیدہ توجہ کا متقاضی ہے کیونکہ انہیں خواتین کے حقوق کا علمبردار تصور کیا جاتا ہے اور انہوں نے خواتین پر تشدد کے خلاف قانون سازی کے لئے کافی سرگرم کردار ادا کیا ہے.جو بائیڈن نے ان تارا ریڈ کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے. خاتون کی طرف سے الزام ایسے وقت میں عائد کیا گیا ہے جب جو بائیڈن کو بیک وقت دو اہم سیاسی کامیابیاں ملی ہیں پہلے انکے مقابلہ میں اب تک باقی بچ جانے والے واحد ڈیموکریٹک حریف سینیٹر برنی سینڈرز نے انکی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انکے ساتھ کام کرنے کی حامی بھری ہے. برنی سینڈرز کی حمایت ملنے کے اگلے روز امریکہ کے سابق صدر باراک اوبامہ نے بھی اپنے سابقہ نائب جو بائیڈن کی حمایت کا اعلان کیا. جس کے بعد یہ تصور کیا جارہا ہے کہ پارٹی سابقہ صدارتی الیکشن(2016) کی طرح اس بار تقسیم اور اختلاف کا شکار نہیں ہوگی.کانگریس وومین نے کہا کہ الزامات پر بات کرنے کوئی بڑا ایشو نہیں ہے اگر ہم خواتین کی سربلندی کی بات کرتے ہیں اور جو بائیڈن جو واقعی خواتین کے حقوق کے حامی ہیں اسلئے ہمیں اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا.ایسے الزامات کی تفتیش اور انکی گہرائی تک پہنچنا ضروری ہے

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے