جمعرات 15 ربیع الاول 1443ﻫ - 21 اکتوبر 2021

کورونا وائرس نے نومبر الیکشن میں معمول کی ووٹنگ کو مشکوک بنادیا: متبادل پر غور

واشنگٹن ڈی سی(رپورٹ : محمد فرخ )کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے صدر ٹرمپ کی ٹاسک فورس کے اہم رکن ڈاکٹر انتھونی فوچی جن کے متعدد ایشوز پر صدر ٹرمپ کے ساتھ اختلافات منظر عام پر آتے رہتے ہیں اب ایک نیا مسئلہ کھڑا کردیا ہے. لاک ڈاؤن کے خاتمے اور معیشت کھولنے کے حوالے سے صدر ٹرمپ اور ڈاکٹر فوشی کے نکتہ نظر میں کافی اختلافات پائے جاتے ہیں اب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیس ڈیزیز کےسربراہ ڈاکٹر فوچی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودگی میں وہ نہیں سمجھتے کہ اس سال نومبر کے صدارتی الیکشن میں لوگ معمول کے مطابق ووٹ نہیں ڈال سکیں گے کیونکہ ایسا کرنا عوام کی صحت کے لئے کسی طور بھی سود مند ثابت نہیں ہوگا.ڈاکٹر فوچی کا یہ بیان صدر ٹرمپ کے اس نکتہ نظر کے قطعی منافی ہے جس میں انہوں الیکشن کے مروجہ طریقہ کار پر اصرار کرتے ہوئے ڈاک کے ذریعہ ووٹنگ جیسے کسی بھی متبادل آپشن کو رد کردیا ہے.سی این این کی جانب سے پوچھے گئے اس سوال پر کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ نومبر الیکشن میں لوگوں کا ووٹنگ کے لئے گھروں سا نکلنا بہتر ہوگا جس پر ڈاکٹر فوچی نے کہا کہ میں کسی بات کی ضمانت نہیں دے سکتا میرے خیال میں تاایسا کرنا عوام کی زندگیوں کو مشکل میں ڈالنے کے مترادف ھوگا. تاہم اگر کورونا کی روک تھام کے لئے خاطر خواہ اقدامات جاری رہے اور صورتحال اعتدال پر آنا شروع ہوگئے تو نومبر الیکشن معمول کے مطابق ہوسکتے ہیں.انہوں نے کہا کہ میں مایوس انسان نہیں نہ مایوسی پھیلانا چاہتا ہوں امکانات ھمیشہ رہتے ہیں اور نومبر سردیوں کی آمد کا مہینہ ہوتا ہے اور حالات بھی بہتری کی طرف جا سکتے ہیں.ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر موسم خزاں میں کورونا وائرس دوبارہ بھی عود کر آیا تو اس وقت تک ٹیسٹنگ، علاج اور نگرانی کے نظام میں کافی پیش رفت ہوچکی ہوگی اور ھم ظالم وبا سے بآسانی نمٹ سکیں گے.واضح رہے کہ ڈاکٹر فوچی کا اصرار ہے کہ اگر موسم گرما میں Covid-19 کی شدت کم ہو بھی گئی تو اس سال کورونا کی نئی لہر کی پیشگوئیاں کرتے رہتے ہیں.امریکہ بھر الیکشن حکام اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ نومبر الیکشن میں باقاعدہ ووٹنگ( In Person Voting)کے لئے اضافی وسائل اور انتظامات کی ضرورت ہوگی. ساتھ ہی ساتھ متبادل ووٹنگ پر بھی غور ہورہا ہے.

یہ بھی دیکھیں

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ گزشتہ 24 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے