جمعرات 15 ربیع الاول 1443ﻫ - 21 اکتوبر 2021

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلیفونک رابطہ

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین کرونا وبائی صورتحال،علاقائی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

کرونا وبا نے عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

کمزور معیشتوں پر اس وبا کے اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کے واجب الادا قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کی تجویز دی تاکہ یہ ممالک اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اس وبائی چیلنج کا مقابلہ کر سکیں مخدوم شاہ محمود قریشی

جی 20 فورم کی طرف سے واجب الادا قرضوں میں سہولت کی فراہمی کے معاملے کو زیر غور لانا قابلِ تحسین ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

قرضوں کی ادائیگی میں سہولت کے دائرہ کار کو بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان سمیت، قرضوں کے بوجھ تلے دبے، تمام ترقی پذیر ممالک اس سے استفادہ حاصل کر سکیں مخدوم شاہ محمود قریشی

موجودہ وبائی صورتحال کے پیش نظر، ترقی پذیر ممالک کی معاشی بحالی کیلئے ایک نئے جامع معاشی پلان کی ضرورت ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

دونوں وزرائے خارجہ کا موجودہ وبائی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کے حوالے سے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے