منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

امریکی ریاستوں کا اعلان بغاوت: صدر ٹرمپ معیشت کھولنے کے اختیار سے دستبردار

واشنگٹن ( خصوصی رپورٹ)اپنی بات سے پھرنے اور فیصلے بدلنے میں اپنی مثال آپ امریکہ کے صرف ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اعلان واپس لے لیا کورونا بحران سے تباہ حال اور بند امریکی معیشت کو اپنی مرضی سے کھولنے پر اب تک بضد رہنے کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا کہ ریاستیں اپنی مرضی سے ایسا کرسکتی ہیں انہیں کوئی اعتراض نہیں ھوگا.منگل کے دن وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں پریس بریفنگ کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی ریاستیں اپنے علاقوں میں زمینی حقائق کے مطابق فیصلہ کرسکتی ہیں ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ناتھ ایسٹ کوسٹ اور پیسفک کی 8 ریاستوں کے گورنرز نے معیشت کھولنے کے لئے ایک ریجنل پیکٹ کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مشترکہ طور پر قدم اٹھایا جائے گا کہ کب معیشت دوبارہ کھولی جائے. ان ریاستوں میں نیویارک اور کیلیفورنیا جیسی بڑی ریاستیں شامل ہیں.ریاستوں کی جانب سے ریجنل پیکٹ صدر ٹرمپ کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا جارہا ہے.صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ انکی انتظامیہ آئندہ چند دنوں میں معیشت دوبارہ کھولنے کے سلسلے میں ریاستوں کو گائڈ لائنز مہیا کرے گی اور وہ ٹیلی کانفرنس کے ذریعے تمام 50 ریاستوں کے گورنرز سے بات چیت کریں گے.تاہم انہوں نے واضح کردیا کہ ہر ریاستی گورنر اپنے طور سے قدم اٹھا سکتے ہیں . نیوز کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ریاستوں کو اختیار دیتے ہیں کہ زمینی حقائق اور صورتحال کے مطابق فیصلے کریں کیونکہ نیویارک سمیت بعض ریاستوں میں حالات قطعی مختلف اور نقصانات کہیں زیادہ ہیں.وفاقی حکومت بڑی غور سے صورتحال کا جائزہ لے رہی ہےاور مختلف طریقوں سے انکی مدد بھی کرے گی.انہوں نے مزید کہا کہ بعض ریاستوں میں معیشت بہت جلد کھل جائےگی.معیشت کھولنے کے حوالے سے صدر کے اس اعلان سے ملک بھر ہلچل پیدا ہوگئی تھی کہ ہر ریاست میں معیشت کھولنے اور لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مکمل اختیار انکے پاس ہے اور وہ حتمی اتھارٹی ہیں. انکے اس دعوی پر آئینی ماہرین، ڈیموکریٹس اور بعض مرکزی ریپبلکن رہنماوں نے سخت تنقید اور اعتراض شروع کردیا تھا.عوامی صحت کے حوالے سے پیدا بحرسنی دور میں کاروبار بند کرنے کی اتھارٹی کو “ پولیس پاور” تصور کیا جاتا ہے.امریکی آئین ایسا کرنے کا اختیار ریاستوں کو دیتا ہے وفاق کو یہ اتھارٹی حاصل نہیں ہے.چونکہ ریاستوں اور شہروں نے اپنے علاقوں کی صورتحال کے مطابق شٹ ڈاؤن اور شیلٹر ان پلیس کے اقدامات کئے وہی انہیں ختم کرنے کا اختیار بھی رکھتے ہیں.

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے