اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

نیویارک میں سفاک پاکستانی امریکن نوجوان نے باپ کو قتل کرکے لاش کے حصے کھالئے

نیویارک( محمد فرخ رپورٹ)نیویارک کے علاقے ڈائیکر ہائیٹس میں سفاکانہ قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جب بدھ کی علی الصبح ایک پاکستانی امریکی نوجوان نے اپنے باپ کو بےدردی سے قتل کرکے اسکی آنتیں نکال لیں حتی کہ نعش کے کچھ حصے بھی کھالئے.پولیس کے مطابق 26 سالہ خالد احمد اور اس کا 57 سالہ باپ عماد احمد لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر پر تھے. بدھ کی علی الصبح خالد احمد نے ایک لمبے سے چاقو سے اپنے باپ پر اچانک حملہ کردیا اور اسکے سر چاقو سے متعدد وار کئے سفاک قاتل نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ مقتول کی آنتیں نکال لیں اور نعش کے کچھ حصے کاٹ کر مردہ جسم کے قریب رکھ دئے. واردات کے بعد قاتل خون آلود کپڑوں کے ساتھ قریبی بیگل سٹور گیا اور وہاں موجود دو افسروں کو واردات کے بارے میں بتایا. پولیس نے خالد کو حراست میں لیکر اسکے گھر سے چاقو برآمد کرلیا. پولیس نے تاحال وجہ قتل نہیں بتائی تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان جذباتی طور پر مضطرب تھا اور خیال کیا جاتا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسکی ذہنی حالت منتشر ہوگئی تھی اور وقوعہ کر روز کسی بات پر باپ کے ساتھ اس کی بحث ہوگئی تھی. ایک اعلی پولیس آفیسر کے مطابق ملزم نے اپنے باپ کی نعش کے کچھ ٹکڑے کھائے بھی تھے. پولیس تحقیقات میں مصروف ہے. نیویارک میں 12 گھنٹوں کے دوران قتل کی چوتھی واردات ہے.

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے