منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

کیلیفورنیا کے بعد نیویارک میں اللیگل امیگرنٹس کے لئے بھی مالی امداد

نیویارک( نیوز ڈیسک)کیلیفورنیا کے بعد نیوریاک میں بھی غیر قانونی طور تارکین وطن کو معاشی امداد فراہم کی جائے گی. اللیگل امیگرنٹس کو فی کس 400 ڈالر، جوڑے کو 800 اور فیملی کو ایک ہزار ڈالرز تک ملیں گے. اس بات کا اعلان نیویارک سٹی کے مئیر بل ڈی بلازیو نے کیا ہے. مئیر بلازیو کا کہنا ہے کہ تارکین وطن خواہ وہ قانونی حیثیت میں مقیم ہیں کاغذات کے بغیر رہ رہے ہوں نیوریاک سٹی کے لئے ریڑھ کی ہڈی ہیں انکے بغیر اس شہر کی معیشت نہیں پنپ سکتی.وہ ھمارے دوست، ہمسایہ اور عزیز ہیں. اس مشکل گھڑی میں یہ طبقہ بھی بہت زیادہ متاثر ہوا ہے.انہوں نے کہا کہ غیر تارکین وطن کے لئے 20 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں. اگرچہ مئیر نیویارک سٹی نے کہا ہے کہ تارکین وطن کو مالی امداد کسی رکاوٹ کے بغیر ادا کی جائے گی تاہم بعض امیگرینٹس اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ کہیں اپنی شناخت بتانے پر انہیں دھر نہ لیا جائے اس وجہ سے وہ مالی امداد کے لئے آگے بڑھنے سے کترائیں گے.

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے