جمعہ 27 ذوالحجہ 1442ﻫ - 6 اگست 2021

واشنگٹن ڈی سی میں بھی کورونا کی لپیٹ میں: فوج دارالحکومت کو کنڑول کرے گی

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی، میری لینڈ اور ورجینیا میں بھی کورونا کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور حکام نے نیویارک جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے.اسی دوران امریکی فوج کے انتہائی حساس اور خفیہ سیکشن خفیہ ملٹری ٹاسک فورس نے امریکہ کے وفاقی دارالحکومت کا انتظام سنبھالنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں.ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے مئیر مورئئل باوسرنے وائرس میں اضافہ کے پیش نظر واشنگٹن ڈی سی میں اسٹیٹ آف ایمرجنسی میں ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے.ایک اعلی فوجی افسر نے انکشاف کیا ہے کہ حکومتی منصوبہ کے دارالحکومت کے انخلاء کے لئے مخصوص ملٹری ٹاسک فورس واشنگٹن کو متحرک کردیا گیا ہے. امریکی عوام اس خصوصی ٹاسک فورس کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں.یہ فورس غیر ملکی فورسز کے حملہ یا اندرونی خلفشار کی صورت میں حرکت میں آسکتی ہے اور وائیٹ ھاؤس اور دیگر حساس دفاتر کا کنڑول سنبھال کر انہیں دوسری جگہ منتقل کرسکتی ہے.جوائنٹ ٹاسک نیشنل کیپیٹل ریجن (JTF-NRC)نامی اس ٹاسک فورس کو 16 مارچ کو ہی متحرک کردیا گیا تھا. یہ واشنگٹن کا فضائی، زمینی اور بری پوزیشنوں پر تحفظ کرنے کا کلی اختیار رکھتی ہے. نیوز ویک کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق سپیشل ٹاسک فورس امریکہ میں اپنی نوعیت کی واحد فورس ہے جو اپنے طور سے تیاریاں کرتی ہے.اسکے اہلکار انتہائی منظم اور تربیت یافتہ ھوتے ہیں. انہیں غیر معمولی سہولتیں حاصل ہوتی ہیں.یہ ٹاسک فورس ملکی دفاع کے لئے ہر وقت تیار رہتی ہے سول نافرمانی یا بغاوت کی صورت میں اور نیوکلیائی حملے سے نمٹنے کے لئے بھی JFT-NCR کو کو حرکت میں آنے کا مکمل اختیار ہوتا ہے.

یہ بھی دیکھیں

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ گزشتہ 24 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے