اتوار 6 رمضان 1442ﻫ - 18 اپریل 2021

افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو ہفتہ میں دو دن مرحلہ وار واپس لایا جائے گا، اجمل وزیر

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اور صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل وزیر نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو ہفتہ میں دودن مرحلہ وار پروگرام کے تحت پاکستان لایا جائے گا جس کے تحت ہفتہ اور منگل کو پانچ پانچ سو پاکستانیوں کو لایا جارہا ہے جنہیں واپسی پر ضلع خیبر میں قرنطین کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی ان فعال قیادت اور انتھک کاوشوں نےصوبہ میں صحت اور انتظامیہ سمیت تمام محکموں اور اداروں کے افسران اور اہلکاروں میں نئی روح پھونک دی ہے اور وہ پہلے سےکہیں زیادہ جوش و جذبہ سے کرونا سے نمٹنے میں سرگرم عمل ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز میڈیا بریفنگ کے دوران کیا اجمل وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمودخان کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لئے اقدامات تیز کردئیے ہیں وزیراعلیٰ محمود خان خود تمام اضلاع کے دورے کرکے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو وزیراعلیٰ محمود خان کورونا سے نمٹنے کے لئے ضروری ہدایات دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ان فعال اور انتھک کاوشوں نےصوبہ میں صحت اور انتظامیہ سمیت تمام محکموں اور اداروں کے افسران اور اہلکاروں میں نئی روح پھونک دی ہے اور وہ پہلے سےکہیں زیادہ جوش و جذبہ سے کرونا سے نمٹنے میں سرگرم عمل ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں کورونا ٹیسٹنگ کی روزانہ استعداد کار کو 40 سے بڑھا کر 700 کردیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ حیات میدیکل کمپلکس اور سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا کے ٹیسٹنگ شروع کردیے ہیں جبکہ ایبٹ آباد اور ڈیر اسماعیل خان میں جلدی کورونا کے ٹیسٹ شروع کردینگے، اجمل وزیر نے کہا کہ صوبہ کے معیاری نجی ہسپتالوں میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے ٹیسٹ شروع کردیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ حال ہی میں خیلجی ریاستوں سے آئے 189 مسافروں میں صرف 1 مسافر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ 172 مسافروں کے ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں اپنے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے اور 16 مسافروں کے ٹیسٹ نتائج آنا باقی ہے، خیبرپختونخوا میں کرونا کے حوالے سے تازہ ترین اپ ڈیٹ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کے مشیر اطلاعات نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے نئے 93 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 ہزار 77 ہوگئی ہے،صوبہ بھر میں اب تک 5 ہزار 9 سو 45 افراد کے کرونا ٹسٹ ہوئے ہیں۔ کرونا کے خلاف خیبرپختونخوا حکومت کی کاوشوں کے ثمرات کو حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے اجمل نے کہا کہ صوبہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ 216 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، صوبائی حکومت کے ترجمان نے افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے حوالہ سے اعلان کیا کہ افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو ہفتہ میں دودن مرحلہ وار پروگرام کے تحت پاکستان لایا جائے گا جس کے تحت ہفتہ اور منگل کو پانچ پانچ سو پاکستانیوں کو لایا جارہا ہے اور آج پانچ سو پاکستانیوں کو واپس لاکر ضلع خیبر میں قرنطین کیا جائے گا واپس آنے والے پاکستانیوں کو ضروری سہولیات اور رہنمائی کی فراہمی کے لئے جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ نے خصوصی آفس قائم کردیا ہے، اجمل وزیر نے کہا کہ آج 345 افغان تبلیغی حضرات کو قرنطین کی مدت مکمل کرنے پر افغانستان بھیج دیا گیا جبکہ 16 مارچ سے افغانستان میں195 پاکستانی ٹرک ڈرائیوروں کو جمعہ کے روز طورخم کے راستے پاکستان لایا گیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے