منگل 6 شوال 1442ﻫ - 18 مئی 2021

فوڈ بنک صرف غریبوں کے لئے نہیں امیروں کی بھی ضرورت پڑسکتی ہے

نیویارک(محمد فرخ)امریکہ بھر میں کورونا وائرس نے کروڑوں انسانوں کو متاثر کیا ہے کیا امیر کیا غریب سب اس وائرس سے کسی نہ کسی لحاظ سے متاثر ہوئے ہیں. ضروریات زندگی کی قلت کی وجہ سے امیروں کو بھی بحران کا سامنا کرنا پڑرہا ہے. میامی بیچ کا علاوہ امریکہ کے پرتعیش علاقوں میں سے ایک ہے جہاں واقع عالیشان ہوٹلوں میں مشہور و معروف شخصیات ٹہرتے ہیں جن کا تعلق شوبزنس اور دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں سے ہے.مگر کورونا نے ان لوگوں کو بھی امداد کا محتاج بنادیا ہے. میامی بیچ کے دو مہنگے ھو ٹلوں ڈبلیو ہوٹل اور سیٹائی( Setai) ہوٹل کے درمیان گاڑیوں ان لمبی قطاروں کو دیکھئے یہ قطار کسی تھیٹر یا مووی شو کے لئے نہیں بلکہ ان دونوں ہوٹلوں کے درمیان واقع ایک پارکنگ ایریا میں جانے کے لیے ہے جہاں ان گاڑیوں میں بیٹھے لوگوں میں کھانے تقسیم کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے.پارکنگ ایریا میں والنٹیرز ان “دولتمند بھوکوں “کو کھانے فراہم کررہے ہیں. لگ بھگ ایک میل لمبی لائن میں بڑی تعداد میں قطار سے کھڑی گاڑیوں میں وہ لوگ بیٹھے ہیں جن میں سے بعض کے بارے میں کہا جا سکتا ہے وہ اشارے سے کچھ بھی حاصل کرسکتے ہیں مگر قطار میں انتظار کرتے یہ لوگ اس اشارے کے منتظر ہیں کہ کب اگلی گاڑی نکلے تو انکی باری آئے. کورونا نے امیری غریبی کا فرق مٹا دیا ہے کم سے کم اس لائن سے تو یہی لگتا ہے.کورونا وائرس نے دیگرکاروبار کی طرح ہوٹل انڈسٹری کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے.

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے