پیر 20 صفر 1443ﻫ - 27 ستمبر 2021

امریکہ :کورونا بھی تعصب برتنے لگا!افریقی امریکنز اور دیگر اقلیتی کمیونٹی زیادہ متاثر

نیویارک( خصوصی رپورٹ)امریکہ خصوصا نیویارک میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات میں افریقی امریکنز اور دیگر اقلیتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کا تناسب زیادہ ہے جس کا اعتراف نیویارک سٹیٹ کےگورنراینڈریو کومو نیویارک سٹی بل ڈی بلازیو بھی کرچکے ہیں کہ اقلیتی کمیونٹیز کے افراد کہیں زیادہ بڑی تعداد میں کورونا کے باعث موت کے منہ میں گئے ہیں. اور کورونا کے متاثرین میں بھی اقلیتی گروپوں کے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے.ایسو سی اینڈ پریس کی ایک رپورٹ کے مطابق اب جبکہ یہ بات واضح ہوتی جارہی ہے کہ افریقن امریکن کی ایک بڑی تعداد کورونا کا شکار ہوئی ہے میڈیکل پروفیشنلز، متحرک کارکنان اور سیاسی شخصیات کا وفاقی حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ کورونا وائرس کے متاثرین اور مرنے والوں کا جامع نسلی آبادیاتی ڈیٹا جاری کیا جائے تاکہ عوام کو معلوم ہو کہ مختلف کمیونٹیز میں کورونا سے اموات کی شرح کیا ہے. کیونکہ افریقی امریکنزکو صحت کی سہولتیں بھی مناسب طور سے دستیاب نہیں ہیں.انہوں نے ایک شفاف حکمت عملی ترتیب دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ افریقی امریکن اور دیگر کمیونٹیز میں Covid-19 سےتباہی کی شدت کم ہوسکے.اسی دوران امریکی محکمہ صحت سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن( CDC)نے ایک رپورٹ جاری کی ہے کورونا کے 30 فیصد مریض افریقی امریکنز ہیں.جبکہ وفاقی طور سے جاری اعداد و شمار میں 75 فیصد کیسز میں نسلی معلومات کا سرے سے کوئی ذکر تک نہیں ہے.ایسوسی ایٹڈ پریس کے تازہ ترین تجزئے کے مطابق مرنے والے 33 فیصد افریقن امریکنز تھے. سیاہ فام کمیونٹی میں چونکہ موٹاپے، شوگر اور دمہ کی شرح زیادہ ہے اسلئے انکے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں. انسانی حقوق کے ممتاز سیاہ فام رہنما پادری جیسی جیکسن نے کہا کہ ہم آزاد تو ہیں مگر ھم برابر نہیں ہیں.کورونا وائرس نے اس بات کو مزید اجاگر کیا ہے.یہ مایوس کن رجحان امریکہ بھر میں موجود ہے بعض ریاستوں میں شرح 60 فیصد سے بھی زیادہ ہے جو تشویشناک امر ہے.

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے