اتوار 4 شوال 1442ﻫ - 16 مئی 2021

نیویارک: اینٹی باڈیز ٹیسٹنگ کے ذریعے کورونا کے خلاف جنگ کا آغاز

نیویارک ( پرو اردو رپورٹ)نیویارک اسٹیٹ کے گورنر اینڈریو کومو نے کہا ہے کہ آج سے( پیر)نیویارک میں سٹیٹ لیول پر اینٹی باڈیز ٹیسٹ شروع کئے جارہے ہیں تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جاسکے کہ کتنے مریض کورونا سے متاثر ہوئے ہیں.انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا سے چھٹکارا پانے والے تین ہزار افراد کے سیمپل کورونا کے موجودہ مریضوں پر ٹیسٹ کیے جائیں گے تاکہ اینٹی باڈیز کا پتہ لگایا جاسکے.گورنر آفس کے مطابق 83 ملین آبادی والے ملک جرمنی میں بلکل یہی طرز اپنایا گیا تھا.گورنر آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلی مرتبہ معلوم ھوگا کہ کتنے افراد Covid-19 کا شکار ھوئے تھے.انہوں نے کہا اینٹی باڈیز ٹیسٹ سے ھمیں معیشت کھولنے اور آگے بڑھنے میں آسانی ہوگی.اگرچہ گورنر کومو اینٹی باڈیز ٹیسٹنگ سے کے نتائج کے بارے میں پر امید ہیں تاہم ورلڈ ھیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ کورونا اینٹی باڈیز کے لیے پازیٹو ٹیسٹنگ سے قوت مدافعت میں بہتری ثابت نہیں ہوسکی.

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے