ہفتہ 14 ذوالحجہ 1442ﻫ - 24 جولائی 2021

نیویارک کے مقروض شہری قرض خواہوں سے محفوظ رہیں گے۔

نیویارک ( پرو اردو)نیویارک سٹیٹ کی اٹارنی جنرل لتیشھا
جیمز(Letitia James) نے اقتصادی پیکج ( Stimulus Package) اور کیئر ایکٹ کے تحت امریکی عوام کو ملنے والی امداد کومحفوظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مالیاتی اور وصولی ادارے قرض دہندگان اور کریڈٹ کارڈرز کے نادہندوں کے اکاوئنٹس سے یہ رقوم نہیں نکلوا سکیں گے.نیویارک کی اٹارنی جنرل نے فوری قدم اٹھاتے ہوئے لاکھوں افراد کو مالی تحفظ فراہم کرتے ہوئے قرض اور کریڈٹ وصول کرنے والی کمپنیوں اور بینکنگ سیکٹر کو لوگوں کے اکاؤنٹس سے ھنگامی امدادی رقم نکالنے سے منع کردیا ہے. ایسا کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی بھی ہوسکتی ہے.کیئرز ایکٹ کے تحت امریکی محکمہ خزانہ کو اختیار دیا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا شدہ بحران سے متاثرہ کروڑوں امریکنز کی مالی امداد کی جائے. اس حوالے سے لاکھوں لوگوں کے ذہن میں خدشات اٹھ رہے ہیں کہ IRS اور دیگر فناشل اداروں کے مقروض ہونے کی صورت میں وہ اقتصادی پیکج کے تحت مالی امداد سے محروم ہوسکتے ہیں.تاہم نیویارک کی اٹارنی جنرل نے لوگوں کے خدشات دور کرتے ہوئے مالیاتی اداروں خصوصا ڈیبٹ کولکیٹر اور IRS وغیرہ کو ایساکرنے سے روک دیا ہے.اٹارنی جنرل لتیشھا جیمز نے کہا ہے چونکہ کورونا بحران امریکی سوسائیٹی کو مستقل پریشانی کا سبب بنا ہوا ہے میں اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے نیویارکرز کا پیسہ محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدام کرونگی.ھم آج ایک ٹھوس اقدام کررہے ہیں جس کے تحت وصولی کرنے والوں کو Stimulus ادائیگیوں کو “چھیڑنے”کی اجازت نہیں ہوگی.

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے