اتوار 6 رمضان 1442ﻫ - 18 اپریل 2021

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک

دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید جب کہ تین سپاہی زخمی ہوئے: آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کر کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید اور تین سپاہی زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے شہر میران شاہ سے 10 کلو میٹر مغرب میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا، جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ایک سپاہی حوالدار اکبر حسین خان شہید جب کہ 3 سپاہی زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید حوالدار اکبر حسین خان کا تعلق تحصیل دیر کوٹ ضلع باغ آزاد کشمیر سے ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے