منگل 24 ذوالحجہ 1442ﻫ - 3 اگست 2021

صدر ٹرمپ کا امریکہ کے لئے امیگریشن معطل کرنے کا اعلان

نیویارک ( پرو اردو) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی آڑ میں اعلان کیا ہے کہ وہ ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے امریکہ کے لئے امیگریشن عارضی طور پر معطل کردیں گے.اپنے ایک ٹوئیٹ پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ نامعلوم دشمن کے خلاف جنگ میں عظیم امریکی قوم اور معیشت کو بچانے کے لیے میں امیگریشن عارضی طور پر روکنے کے لئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کررہا ہوں.وائیٹ ہاؤس اور ہوم لینڈ سیکیورٹی نے ایگزیکٹو آرڈر کے حوالے سے تفصیل بتانے سے گریز کیا ہے. صدر نے یہ واضح نہیں کیا کہ امیگریشن کتنے عرصے تک کے لئے معطل رہے گی. تاہم امیگریشن کی معطلی کا اطلاق فیملی سپانسر ویزوں پر نہیں ہوگا کیونکہ امریکی شہری اور گرین کارڈ ہولڈرز کو آئینی تحفظ حاصل ہے تاہم دیگر ویزے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت معطل کئے جا سکتے ہیں. صدر ٹرمپ نے گزشتہ الیکشن مہم کے دوران غیر ملکی تارکین وطن خصوصا مسلم امیگرینٹس کی امریکہ آمد پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا صدر منتخب ہوتے ہی انہوں نے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت مسلم بین پر عملدرآمد کا آغاز بھی کردیا تھا تاہم عدالتوں نے انکے کئی احکامات پر سٹے آرڈر جاری کردیا تھا. اب ایک بار پھر صدر ٹرمپ نے تارکین وطن کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے. اس بات کا امکان ہے کہ ماضی کی طرح اس بار بھی انکے ممکنہ اقدام کے خلاف عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا.تاہم امریکی صدر کورونا وائرس کو جواز بناکر عدالتوں کو قائل کرسکتے ہیں.اسی دوران کورونا وائرس کے کیسز اور بڑی تعداد میں اموات کے باوجود امریکہ سے اللیگل امیگرنٹس کو ڈیپورٹ کئے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے. ایسے بعض تارکین کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں. ساؤتھ امریکی ملک گوئٹے مالا کا کہنا ہے امریکہ سے ڈیپورٹ کئے گئے انکے بعض شہریوں میں وائرس کی موجودگی سے گوئٹے مالا میں بڑی تعداد میں لوگ کورونا کا شکار ہوئے ہیں جس کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے.

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے