اتوار 6 رمضان 1442ﻫ - 18 اپریل 2021

نیویارک سٹی کے سابق مئیر بلوم برگ نے انتخابی مہم پر اخراجات کا نیا ریکارڈ قائم کردیا: چار ماہ میں 1.2 بلین ڈالرز خرچ

نیویارک ( پرو اردو)نیویارک سٹی کے سابق مئیر اور امریکہ کے امیر ترین افراد میں سے ایک مائیکل بلوم برگ نے حال ہی میں ناکام صدارتی مہم پر ایک بلین ڈالر خرچ کرڈالے.امریکہ کی انتخابی تاریخ میں کسی بھی صدارتی امیدوار نے اس قدر خطیر رقم خرچ نہیں کی ہوگی.انتخابی اخراجات سے متعلق فیڈرل الیکشن کمشن میں جمع کرائی گئی ایک رپورٹ کے مطابق نیویارک سٹی کے سابق مئیر نے 4 مارچ کو اپنی مہم ختم کرنے کا اعلان کیا تھا کمپین فنانس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ کے چار دنوں میں بھی وہ 176 ملین ڈالر خرچ کرچکے تھے. جبکہ مجموعی طور پر انہوں نے چار ماہ کے دوران 1.2 بلین ڈالرز خرچ کئے.میڈیا مغل بلوم برگ میڈیا کے سربراہ امریکہ کے زیر انتظام خطے امریکن سمویا میں ہی پرائمری جیت سکے تھے.انہیں 55 ڈیلیگس کی حمایت حاصل ہوئی تھی.بلوم برگ کی دولت کا تخمینہ 55 بلین ڈالر لگایا جاتا ہے.بلوم برگ کے سٹاف کے بعض افراد انکے خلاف لاء سوٹ فائل کرنے کی تیاری کررہے ہیں ان کا موقف ہے کہ ان سے وعدہ کیا گیا تھا اگر بلوم برگ ابتدائی مرحلہ میں بھی پرائمری ھارگئے تب بھی انہیں عام انتخابات تک اجرت و معاوضہ ملتا رہے گا.

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے