پیر 13 صفر 1443ﻫ - 20 ستمبر 2021

مشہور پہلوان سابق اولمپئین حاجی افضل بٹ نیویارک میں کورونا سے جاں بحق

نیویارک (پرو اردو )پاکستان کے ممتاز پہلوان اور لاہور کے مشہور ترین گولڈ جم کے روح رواں سابق اولمپئین حاجی پہلوان افضل بٹ بقضائے الہی انتقال کرگئے ہیں.. حاجی افضل صاحب کی عمر 83 سال تھی.مرحوم کچھ دن قبل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے اور ہنٹنگٹن لانگ آئیلنڈ کے ایک ہسپتال میں داخل تھے. جہاں آج ( 21 اپریل) انتقال کرگئے ہیں. انہوں نے پاکستان کے لئے کشتی کے کئی مقابلے جیتے تھے. جن میں سب سے یادگار مقابلہ 1960 میں رستم پاکستان کا تھ مو انکے اور گوجرانوالہ مت اچھے پہلوان کے درمیان تھا اسکے مہمان خصوصی اس وقت کے صدر ایوب خان تھے جبکہ مغربی پاکستان کے گورنر نواب آف کالا باغ سمیت متعدد شخصیات نے بھی یہ مقابلہ دیکھا تھا جو سخت اور کانٹے دار مقابلہ کے بعد برابر رہا تھا.انکے تین صاحبزادے مدثر بٹ، مزمل بٹ اور مون بٹ لانگ آئیلنڈ میں مقیم ہیں. کمیونٹی کے مختلف طبقہ فکر کے افراد نے افضل بٹ فیملی سے حاجی افضل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے. ادارہ مدثر بٹ اور انکی فیملی سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے.

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے