منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

ایس آئی یو ٹی کی کورونا وائرس کے خلاف بھر پور طبی جنگ جاری

کراچی، ایس آئی یو ٹی (سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن) میں پچھلے مہینے کے وسط سے قائم کورونا وائرس کلینک میں اب تک 6 ہزار 800 افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ ایس آئی یو ٹی کورونا کلینک جو کہ چوبیس گھنٹےلیبارٹری ٹیسٹ کرتا ہے جس میں اب تک 12سو مریضوں کا کورونا وائر س ٹیسٹ کیا گیا ہے۔نیز ایس آئی یو ٹی نے 50 بستروں پر مشتمل "کورونا آئسولیشن و ارڈ” قائم کیا ہوا ہے۔ جہاں ان مریضوں کو داخل کیا جاتا ہے جن کے کو رونا ٹیسٹ کے رزلٹ پازیٹیو ہوتے ہیں مگر ان کو مریضوں کے ان گروپ میں شامل کیاجاتا ہے جن میں مرض کی علامات اور شدت زیادہ نہیں ہیں۔ مزید 16بستروں پر مشتمل مخصوص کورونا آئی سی یو کی خدمات، جہاں وینٹیلیٹرز اور جدید ترین سہولتیں موجود ہیں اورپچھلے ڈیڑھ مہینے سے جاری ہیں۔ یہاں پر ان مریضوں کو داخل اور علاج کیا جاتا ہے جو کہ کورونا سے شدید طور پر متاثر ہوں۔

ایس آئی یو ٹی کے ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کے لئے خاص طور پر 6 بستروں کا کورونا آئسولیشن وارڈ بھی قائم کیا گیا ہے کیونکہ ان مریضوں قوت مدافعت بہت کم ہوتی ہے اور ان میں کووڈ 19 انفیکشن سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔یہی صورت حال ڈایالیسس کے مریضوں کے ساتھ درپیش ہوتی ہے جس کی وجہ سے 8 بستروں پر مشتمل ڈایالیسس کے مریضوں کے لئے مخصوص آئسولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے۔

اب تک آئسولیشن وارڈ اور آئی سی یو میں تقریباً116مریضوں کو داخل کیا گیاہے جس میں سے 79 مریضوں کو طبی علاج کے بعد گھر پر قرنطینہ قائم کرنے کی ہدایات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔ واضح رہے ایس آئی یو ٹی میں ڈائلیسس اور ٹرانسپلانٹ مریضوں کے لئے معمول کی مکمل طبی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔ اوراس کے علاوہ تمام ایمرجینسی خدمات ، ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کی فالو اپ کلینکس اور طبی دیکھ بھال بغیر کسی تعطل کے بھر پور طریقے سے جاری ہیں۔ نیز ایس آئی یو ٹی کے سکھر اور ملک میں دیگر سیٹیلائٹ مراکز بشمول کراچی میں یہی طبی خدمات مکمل طور پر جاری ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے